کپڑوں کو سلیقے سے جمانے/ترتیب دینے کے بہترین طریقے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Vestidores de estilo minimalista Madera Acabado en madera
Loading admin actions …

گھر میں ہر فرد کے کپڑوں کو دھونے کے بعد تہ لگانا ،ترتیب سے رکھنااور مناسب جگہ پر جمانا ایک نہ ختم ہونے والا کام ہےجو ہر گھر کے لئے ضروری ہے -یہاں ہم آپکی مدد کریں گے کے آپ کس طرح اپنے گھر کی گنجائش کے لحاظ سے کپڑوں کو منظم طریقے سے رکھ سکتے ہیں-

کپڑوں کو ترتیب سے رکھنے کے لئے بہت سے جدید اور قدیم طریقےاستعمال کئے جا سکتے ہیں - ان طریقوں میں آپ الماریوں کا استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ کمروں میں کپڑوں کے لئے درازوں کا استعمال کر سکتے ہیں -مزید یہ کے کمروں میں اس طرح سے سیٹنگ یاڈیزائننگ کی جاتی ہے کے آپ الماریوں کے بغیر بھی  اپنے کپڑے رکھنے کے لئے بہت اچھے طریقے سے انتظام کر سکتے ہیں - ہمارےاس مگزیں میں آپ کو بہترین ٹپس اور طریقے ملیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کی آرائش اور سہولتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں-یہاں ہم کپڑوں کو منظم کرنے کےطریقے بتائیں گے -جو یقینا آپ کے لئے فائدہ مند ہوں گے-

١- کپڑے ا ور جوتے رکھنے کے لئے جگہ کا انتخاب

اگر آپ کا گھر  کم رقبے پر مشتمل ہے اور آپ اپنے گھر یا کمرے میں الماری نہیں رکھ سکتے تو آپ ایسی کارآمد جگہ کا انتخاب کیجئے جو اپ کو دیواروں یا سامان کے ساتھ یا درمیاں میں مل جائے جہاں آپ اپنے کپڑوں کو ترتیب سے رکھ دیں-اور ان جگہوں پی کپڑے رکھے  ہوے نظر بھی نہ آئیں-

سیڑھیوں کے نیچے کی خالی جگہ پر آپ کپڑوں اور جوتوں کی درازیں ،بستر اور عارضی استعمال کی چیزیں رکھ سکتے ہیں-باتھ روم اور کچن کے ساتھ دیواروں پر پردہ یا دروازہ لگا کے آپ کپڑوں کی درازیں ،شیلف اور ہینگر لگا سکتے ہیں -

٢- کپڑوں کو منظم کرنے کے لئے کبنٹس کا انتخاب-

ایسے کبنٹس جن کو اپ اپنی مرضی کے مطابق لگا سکتے ہوں اور سیٹ کر سکتے ہوں کپڑے رکھنے کے لئے بہترین ہوتے ہیں -ان کو آپ کی سی بھی جگہ پر جو میسر ہو اپنے گھر میں لگا لیں اور کپڑے رکھنے کے لئے استعمال کریں-عام طور پر اس قسم کے کیبنٹس دیواروں میں لگاے جاتے ہیں یا پھر شلف کی صورت میں موجود ہوتے ہیں یا پھر سجاوٹی طریقوں سے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں -کی سی بھی قسم کے سجاوٹی پردوں یا دروازوں کے پیچھے جگہ پر اپ ان کبنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں-ان کبنٹس میں آپ کپڑوں کے علاوہ جوتے اور مختلف گھر کی اشیا بھی رکھ سکتے ہیں-

٣- کپڑوں کو سلیقے سے جمانے کے لئے ڈبوں کا انتخاب کریں -

ایسے شیلف اورکبنٹ جو اپ کتابیں رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں جگہ کی کمی کی وجہ سے ڈھنگ اور سلیقے سے گھر یا کمرے کے کی سی کونے میں کپڑوں کو جمع کر کے رکھنے کے کام ا سکتے ہیں -

آپ پہلے کپڑوں کو رنگ،قسم یا گرم ،سرد کے لحاظ سے چھانٹ لیں اور پھر ان کو مختلف گتے یا پلاسٹک کے ڈبوں یا پھر کپڑے کے تھیلوں میں پیک کر کے شلف اور کبنٹس میں جما دیں – یہ تمام چیزیں آپ کے لئے کپڑوں کو جمانے اور سمیٹنے میں بہترین مددگار ثابت ہوتی ہیں -

٤-الماری کی کم جگہ میں کپڑوں کی ترتیب-

کپڑوں کو الماری میں ہینگ کرنا بہتر ہوتا ہے اس طرح اپ کو ٹراؤزر یا پنٹ نکالنے کے لئے کپڑوں کو اوپر تلے کرنا نہیں پرے گا بلکے ہینگر میں لٹکائی گئی پنٹ یا ٹراؤزر آرام سے نکال سکتے ہیں -کپڑوں کو رکھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے اور زیادہ کپڑے کم گنجائش کی الماری میں لٹکاے جا سکتے ہیں -

٥- کپڑوں کو رکھنے کے لئے چھوٹی درازوں کا استعمال -

Cajones homify Dormitorios de estilo ecléctico Tablero DM

آپ کی الماری میں یا شلف میں ایک ایسی دراز بھی ہونی چاہے جس میں مزید چھوٹے چھوٹے خانے موجود ہوں -آپ ان خانوں میں موزے ،رومال ،اسکارف ٹائٹس وغیرہ رکھ سکتے ہیں -مزید یہ کے یہ خانے اپ کے میک اپ اور زیورات ،گھڑیوں،چوریوں اور دیگر چھوٹی موٹی چیزیں رکھنے کے بھی کام اتے ہیں -

ہم آپ کے سونے کے کمرے کے لئے 9 شاندار جدید الماری ڈیزائن دیکھاتے ہیں.

٦- مختلف خانوں کی الماری استعمال کریں -

VESTIDOR homify Vestidores de estilo minimalista Madera Acabado en madera

آج کل اس قسم کی الماریاں موجود ہیں جن میں مختلف قسم کے خانے موجود ہیں -یہ خانے کپڑوں کو لٹکانے .جمانے ،شوز اور دیگر اشیا رکھنے کے لئے نہایت موزوں ہیں -آپ اس قسم کی الماری کسی بھی دوسرے کے ساتھ مل کے استعمال کر سکتے ہیں-الماری میں ایک ایک خانہ اپنے جوتوں ،روز کے استعمال کے کپڑوں اور بے موسم کے کپڑوں کے لئے بھی مخصوص کریں

الماری جماتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کے ایک خانہ اپنی روزمرہ کے چیزوں کے لئے مخصوص کریں جن میں آپ کی بیوٹی پروڈکٹس ،لوشن،دے اینڈ نائٹ کریمز،پرفیوم وغیرہ رکھ سکیں – اگر آپ کی الماری میں دروزے موجود ہیں تو خیال رکھیں کے وہ سہی حالت میں ہوں -دروازوں کے قبضوں میں آئل استعمال کریں -الماری کے لاک سہی ہوں-ایک بے ڈھنگی الماری نہایت برا اثر ڈالتی ہے-اور آپ کو ایک بد سلیقہ انسان ظاہر کرتی ہے-

٧- جوتے اور کپڑے رکھنے کے لئے متبادل جگہ کا انتخاب-

کم گنجائش والی جگہ پر کپڑے اور جوتے سہی اور مناسب طریقنے سے جمانا بہت مشکل کام ہوتا ہے -آپ اس کے لئے اپنے بیڈ کے نیچے اوربیڈ بورڈ کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں -آج کل ایسا فرنیچر دستیاب ہے جس میں درازوں اور چھوٹے خانوں کی مدد سے اس قسم کی سہولت میسر ہوتی ہے-جہاں آپ شوز اور بے موسم کے کپڑے محفوظ کر سکتے ہیں -اس کے علاوہ آپ اپنے سفری بیگز اورسوٹ کیس وغیرہ بھی ان چیزوں کے رکھنے کے لئے استعمال کریں جو روزمرہ کام میں نہ اتی ہوں

٨- بیڈ کے نیچے موجود درازوں کا بھرپور استعمال کریں-

Habitación Daniela homify Dormitorios de estilo moderno

آپ کے بیڈ کے نیچے جو درازیں موجود ہوتی ہیں وہ آپ کے کپڑوں کو سہی طور پر سیٹ کرنے اور محفوظ کرنے کے لئے بہت مددگار ہوتی ہیں-یہ بیڈ کے نیچے موجود درازیں کمرے کی سجاوٹ کو بھی متاثر نہیں کرتیں اور آپ جب چاہیں ان کو آسانی سے استعمال کر سکتیں ہیں -

٩- پرانے فرنیچر کا استعمال-

ایک اور بہترین طریقہ یہ ہے کے اپ اپنے گھر کے پرانے فرنیچر کو دوبارہ استعمال کے قابل بناے-مثلا آپ اپنی دادی اما ں کی الماری استعمال کریں یا وو فرنیچر  استعمال کریں جو آپ نے بے کار سمجھ کے ایک طرف رکھ دیا ہو -اس فرنیچر کی درازیں اور کبنٹ نیے سرے سے مرمت کریں ،رنگ روغن کریں اور اپنے کپڑے،جوتے وغیرہ رکھنے کے لئے کام میں لا یں -

١٠- کمرے میں دو چھتی کا استعمال کریں

آپ کے کم رقبے کے گھر یا کمرے میں اسٹور کا کام دینے کے لئے ایک دو چھتی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے آپ اپنے فالتو کپڑے،گھر کی مختلف چیزیں یہاں رکھ سکتے ہیں -اور کسی پردے سے ڈھانپ دیں یا دروازے لگوا سکتے ہیں-

19 الماریوں کو ابھی کارپینٹر کی طرف سے بنایا جائے گا.

١١- کسی ماہر سے مشورہ کریں

homify Vestidores de estilo moderno

آپ بہتر نتائج کے لئے کسی ماہر سے بھی مشورہ کر سکتے ہیں جو آپ کو گائیڈ کرے گا کے آپ کے گھر کی مناسبت سے آپ کو کس قسم کا فرنیچر لینا چاہیے اور گھر کی سیٹنگ کس طرح کرنی چاہیے-

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista