ایک ایسا چھوٹا لیکن دلکش گھر جو آپ کو بہت سی تجاویز دے گا

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Espacios
Loading admin actions …

ایک چھوٹے سے گھر کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہوتا کہ اس میں کم آسائشیں ہوں گی اور آپ ایک بہترین رہائش گاہ کا جائزہ لیں گے جو کی آپ کے یقین پر مکمل طور پر پورا اترے گا۔ گھر تعمیر کرنے والے بلڈرز کی طرف سے گھروں کے اس مسکن میں یہ چھوٹا دلکش گھر روشن اور پرکشش ہے۔ یہ قابل تجدید مواد سے بنایا گیا ہے تاکہ کم سے کم توانائی کا خرچ ہو۔ اس گھر کا آفتاب سے روشن صحن ، سفید اگواڑ ، آرام دہ آرائش اور دلکش فرنیچر آپ کو ایک ایسے ڈیزائن کے لیے حوصلہ افزائی دے گا جس ڈیزائن کی آپ کو تلاش ہے۔

1۔ باہر کی جانب سے دیکھئیے

CASA ECOLÓGICA homify Espacios

مقامی ذریعہ جو کہ لکڑی ہے اس دلکش سفید گھر کو بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ جس میں خوب صورت کھڑکیاں ، ڈھلوان نما چھت اور وسیع دلکش صحن ہے۔ ہموار / چکنی لکڑی کے بنے ہوئے ستون ملک کی ثقافت کی نشاندہی کرتے ہیں جب کہ شاندار دلکش بیرونی فرنیچرسورج کی روشنی کے نیچے کافی آرام دہ لمحات فراہم کرتا ہے۔

2۔ روشن اور سفید آرائش

homify Espacios

سفید رنگ کا شاہانہ استعمال اور ہموار جگہیں اندرونی آرائش کو پرکشش کے ساتھ ساتھ جدید بھی بناتی ہیں۔ حکمت عملی سے لگائی گئی کھڑکیاں قدرتی روشنی سے جگہ کو روشن کر دیتی ہیں جس سے سفید ماحول پرکشش بن جاتا ہے۔ اس طرح مصنوعی روشنیوں کا استعمال کم ہوتا ہےاور ہر چیز قدرتی محسوس ہوتی ہے۔ سیڑھیوں کے گہرے رنگ کے قدم اور بید کی کرسیاں سفید رنگ کی یکسانیت کو توڑ دیتی ہیں اور اس کمرے کی دلکشی/گرم جوشی میں اضافی کرتی ہیں۔

3۔ آرام دہ اور خوب صورت

homify Espacios

یہ معیاری طرز انداز کا رہائشی کمرہ سفید رنگ میں پیش کیا جاتا ہےاور اس کمرے کی خوب صورت کھڑکی سے کافی زیادہ قدرتی روشنی حاصل ہوتی ہے۔ فرنیچر جدید اور آرام دہ بھی ہے اور اسے رنگین ڈیزائن دار کشنز سے آراستہ  کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ پرکشش رنگین آرائش کمرے میں سکون اور آرام بھر دیتی ہے۔ گہرے سیاہ رنگ کا آتش دان تمام اشیاء کو گرمائش مہیا کرتا ہے اور فرش میں بھی نمی آور ٹھنڈک کے خلاف اچھی مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

4۔ روشن اور جاذب نظر باورچی خانہ/کچن

homify Espacios

سفید رنگ کا استعمال اس معیاری باورچی خانے/کچن کو روشن اور جاذب نظر بناتا ہے۔ ایک بڑی شیشے کی الماری کے ذریعے سورج کی روشنی آسانی سے اندر آتی ہے۔ جب کہ صاف شیلف/کائونٹر اور جگہ کھانا پکانے اور کھانا پیش کرنے کے لیے تمام سہولیات کو یقیقنی بناتا ہے۔یہاں کافی وسیع جگہ ہے جو ضروری اشیاء اور وہ آلات جو جدید دور میں سب سے زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں کو رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ کھانے کی میز سادہ ہے لیکن پھر بھی یہ سفید رنگ کے سرور کو موثر طریقے سے توڑ دیتی ہے۔

5. سمندری بیڈروم

homify Espacios

اگرچہ یہ گھر صرف 170 کلومیٹر کا ایک جگہ میں بنا ہے۔اس کی خصوصیات میں یہ ہے کہ یہ ایک زندہ جگہ باورچی خانے اور کھانے، ایک دفتر، دو بیڈروم اور تین باتھ روم پر مشتعمل ہے. یہ خوبصورت اور آرام دہ بیڈروم میں سے ایک ہے جسے ہم نے ٹور میں شامل کیا. اس کے بستر کا کپڑا اور چمکدار کشن  انتہائی خوبصورت دعوت دیتا ہے. اور اگرچہ یہ ونڈو کے سامنے سہی  ہے۔ تو گھر میں گرمی کے نقصان سے بچنے کے لئے تھرمل طور پر موہرا ہے. اور اس کے گرد میزیں بھی ہیں.

6. سجیلا باتھ روم

homify Espacios

ایک کلاسک قدیم سفید سنک یونٹ اس کمپیکٹ باتھ روم میں خوبصورت دیواروں کے ساتھ سرمئی ٹائل کا مقابلہ کرتا ہے. جدید فکسچر اور جدید لیمپ آرام دہ وبی میں شامل ہوتے ہیں۔  جبکہ گول آئینے کے استعمال سے مؤثر طریقے سے قدرتی روشنی کی عکاس ہوتی ہے.

ایک اور کہانی پڑھیں -ایک گرم اور دہاتی گھر دلکش داخلے کے ساتھ

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista