بیڈ روم کے 20 شاندار انداز خصوصا نوبیاہتہ جوڑوں کے ليے

Amjad Ali Amjad Ali
LORA BERGIY "daughter room", 3D_DESIGNER_ALLA 3D_DESIGNER_ALLA Dormitorios de estilo ecléctico
Loading admin actions …

نو بیاہتہ جوڑوں کی خواب گاہ گھر کا مرکزي حصہ تصور ہوتی ہے۔ مہمانوں اور رشتہ داروں کی تنقیدی نگاہیں دلہن کے کمرے پر مرکوز ہوتی ہیں اور اس خواب گاہ میں ہونے والی اختراعات اور جدید اضافوں کو نوٹ کرکہ اپنے یا اپنے بچوں کی شادی کے ليے آییڈیاز محفوظ کرتی رہتی ہیں۔ یوں سمجھيے کہ مہمان اپنے زہن میں موجود خوابوں کے ليے ممکنہ تعبیرکے خد و خال جاننے تک اس کمرے کو مرکز نگاہ بنايے رکھتے ہیں۔ homify.pk پر آج کا مزمون نوبیاہتہ جوڑوں کی خواب گاہ سے متعلق ہے۔

1. روشن اور تازہ

کھلی فضا میں کھلتی کھڑکی سے آنے والی تازہ ہوا، صاف شفاف فرنیچر، چمکدار سفید پینٹ اور کشادہ ماحول اس خواب گاہ کوقابل رشک بناتی ہے۔

2۔ شوخ

شوخ رنگوں کی بہار سے اس خواب گاہ کو ایک نيی زندگی دی گیی ہے۔ ڈبل بیڈ کی کشادگی اور بلند چھت کیوجہ سے کشادگی کا احساس ہوتا ہے۔ متناسب رنگوں کا امتزاج اور شفاف ماحول مثالی ہیں۔

3۔ جاندار اور جی دار

دیواروں، فرش اور چھت کے ساتھ فرنیچر بھی لکڑی کے ہیں جو نہ صرف صفايی اور درجہ حرارت برقرار رکھنے میں معاون ہیں بلکہ روایتی اور تعمیراتی حسن کے اظہار کا ایک بہترین طریقہ بھی ہے۔

4۔ کلاسیک ڈیزايں

homify Dormitorios de estilo escandinavo Accesorios y decoración

اس بیڈ روم کا مرکزی نقطہ بیڈ شیٹ کا سفید سکرٹ اور خوبصورت تکيے ہیں۔ دیواروں کے رنگ کے ساتھ ہم آہنگ بیڈ شیٹ کا انداز دلکش اضافہ ہے۔

5۔ لکڑی اورکمال فن

قدرتی لکڑی کے استعمال پر خیال اور تخلیق کی رنگینی اور فن تعمیر کا عروج آپکے سامنے ہے۔ زندگی سے بھرپور ایک خوابگاہ کا انوکھا انداز۔

6. کثیر ابعادی اور نیلے ڈیزاین

homify Dormitorios de estilo moderno

صوفہ اور دیواروں کے ساتھ تکیوں اور بیڈ ہیڈ کے رنگوں کے شاندار امتزاج سے اس عروسی کمرے کو منفرد اور شاندار انداز دیا گیا ہے۔

7۔ سرسبز

بیڈ کے سرہانے سرسبز رنگ اور لکڑی کے فرش سے ایک الگ انداز تخلیق کیا گیا ہے۔ کشادگی اور کھلی فضا پر سکون نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

8۔ سادگی کی مثال

لکڑی کو بیڈ کے سرہانے ماہرانہ اور فنکارانہ انداز میں سجانے کا ایک انداز اس تصویر میں نمایاں ہے۔ خصوصا فرنیچر اور دیگر چیزوں کے ساتھ رنگوں کا امتزاج مثالی ہے۔

9. باوقار اور کشادہ

اس کمرے کے مخروطی احاطے کو ماہرانہ انداز میں خوبصورتی کے ساتھ ایک شاندار سجاوٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ کمرے کا متناسب اور گلابی مايل سفید رنگ دیواروں سے لیکر فرنیچر تک اپنے جلوے بکھیرتا نظر آرہا ہے۔

10۔ شاہانہ انداز

کمرے کی فطری خوبصورتی اور سادگی کو چھیڑے بغیر اس میں فنکارانہ تخیل کے ساتھ ایک قدرتی دلکشی پیدا کی گیی ہے۔ رواتی قالین، چھت کی رواتی تعمیر اور گول بیڈ کے ساتھ انوکھا انداز سب کچھ قابل تقلید ہے۔

11. سکینڈے رنویین سٹايل

دوران تعمیر بیڈ کے سرہانے تعمیر شدہ ٹیبل اور دراز وغیرہ ایسے کمروں کی خاصیت ہوتی ہے اور عموما سکینڈے نیوین ممالک میں تعمیر کيے جاتے ہیں۔

12۔ صنعتی طرز اور روشن انداز

نوبیاہتہ جوڑے کی خوابگاہ میں روشنی کا فراخدلانہ انداز اور انوکھا طرز سجاوٹ اس کمرے کو ممتاز بناتا ہے۔

13۔ رومان کے رنگ

homify Dormitorios de estilo industrial

بیڈ کے سرہانے دیوار کے رنگ ملاحظہ فرمايں۔ کہر آلود صبح میں کسی جنگل کے پودوں پر پڑی شبنم کا احساس دلاتی یہ پینٹنگ نہ جانے کس تخیل کا شاہکار ہے لیکن اس خوابگاہ کی شان بن گیی ہے۔ متاثرکن اور دیدہ ذیب خصوصیات کا یہ کمرہ اپنی مثال آپ ہے۔

14۔ رومانوی اور جمالیاتی

شاندار نازک پردے کا جادويی حسن ليے زیرمشاہدہ خواب گاہ کا ڈیزاين بھی کسی زرخیز زہن کا ڈيزاين کردہ ہے۔ بیڈ کے گرد پردے کا تصور ایک نيے انداز میں جلوہ افروز ہے۔ دوران تعمیرفانوس نما چھت اور متناسب پودے مرکز نگاہ ہیں۔

15۔ شوخ اور واضح

شوخ سرخ رنگ کو کمرے کا مرکزنگاہ بنایا گیا ہے اور اس کو بیڈ شیٹ، تکیوں اور بید میں نمایاں کیا گیا ہے۔ جو کہ بزات خود ایک امتیاز ہے۔

16۔ مبکسیکن سٹايل

کشادگی، وسعت، صفایی اور تازگی کے لحاظ اس بیڈ روم کی شاندار ڈیزايننگ ایک دلکش نظارہ ہے۔ پردوں اور کارپٹ کے خوبصورت انتخاب کی داد دینی پڑتی ہے۔

17۔ بیڈوں کا انتظام

اس کمرے میں دسنگل بیڈز کو رنگوں کے انتخاب اور ترتیب کے لحاظ سے یاد گار بنایا گیا ہے۔ لکڑي کے فرش سے مزین یہ کمرہ وسعت کے لحاظ سے ایک صحتمند ماحول مہیا کرتا ہے۔

18۔ سمندر کنارے

homify Dormitorios de estilo tropical

سمندرکنارے نیلگوں پانی کا منظر اورصبح صبح تازہ ہوا کے جھونکوں کا مزہ ليے اس قسم کی شاندار خوابگاہ کس کی خواہش نہیں ہوگی۔ کشادہ، صاف اور تروتازہ یہ خوابگاہ ایک شاہانہ طرز رہايش کی نمايندگی کرتی ہے۔

19۔

کارپٹ، بیڈ شیٹ اور فرنیچر میں رنگوں کے امتزاج کا فن تو کويی اس فنکار سے سیکھے۔ شوخ نیلے رنگوں سے اس بیڈ روم کو ایک شاندار نمونہ بنایا گیا ہے۔

20۔ فطرت کا ساتھ

پیوستہ باغیچے کی طرف کھلنے والی خوبصورت کھڑکی اور کشادہ کمرے میں تازگی کا احساس ایک ایسی سہولت ہے، جسکی ہر اہل خانہ تمنا کرتے ہیں۔ خوابگاہ سے متعلق مزید خوبصورت مضامین کے ليے اس لنک پر کلک کریں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista