اپنا گھر ایک گھنٹے سے کم وقت میں صاف کریں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Yeniköy Yalı Daire 2013, ARTISTIC DESIGN ARTISTIC DESIGN Salones de estilo moderno
Loading admin actions …

چاہے ہم ایک حسین گھر میں رہتے ہوں یا نہیں، گھر کی معمول کی صفائی لازمی ہے۔ کیوں کہ گھر کی صفائی صرف اسے صاف رکھنے کے لیے نہیں کی جاتی بلکہ اس کے باعث ہم اس چار دیواری میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ مگر گھر کی صفائی شروع ہو جائے تو ختم ہی نہیں ہوتی۔ ہم صفائی میں گھنٹوں ضائع نہیں کر سکتے۔ اسی لیے آج یہ تراکیب اکٹھی کی گئی ہیں جو سمجھداری سے گھر کی صفائی کرنے میں مدد دیں گی۔ زیادہ سے زیادہ 60 منٹ میں۔

1۔ اپنے ساتھ سچ بولیں

سب سے پہلے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم گھر اپنے لیے صاف کر رہے ہیں مہمانوں کے لیے نہیں۔ اگر ہم مہمانوں کے لیے صفائی کریں گے تو یہ کبھی ختم نہیں ہو گی اور کچھ نہ کچھ ضرو رہ جائے گا جو بہتر ہو سکتا۔ ہمیں خود سے سچ بولنا ہے۔ کیوں کہ ہم صفائی کی بات کر رہے ہیں جس میں دھول مٹی سے پاک اور باترتیب جگہ شامل ہے نہ کہ انٹیریئر ڈیزائن کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیل۔ اس لیے اپنا کام نہ بڑھائیں اور سب چھپانے یا کھڑکیوں کی صفائی سے کام شروع نہ کریں۔

2۔ صفائی کریں

چلیے شروع کریں۔ سب سے پہلے ہمیں کمروں کو ترتیب دینا ہے۔ سب چیزیں ان کی جگہوں پر رکھیں۔ کتابیں شیلف پر، پرانے اخبار کوڑے دان میں اور گندے برتن سنک میں۔ گھر کے سائز کے مطابق اس کام میں 10 منٹ سے زیادہ نہیں لگنے چاہیئں۔ ہماری اگلی ترکیب یہ ہے کہ ہر روز کچھ منٹ صفائی کو دیں۔ اس طرح ہم خود کو گندگی کے طوفان سے بچا سکیں گے۔

3۔ ڈسٹنگ اور ویکیوم پھیرنا

اب سطحوں کی باری ہے۔ ڈسٹر یا گیلا کپڑا اٹھا کر میزوں، الماریوں، ڈریسرز اور برقی آلات پر پڑی دھول سے نجات حاصل کریں۔ اگر کچھ فرش پو گر جائے تو کوئی بات نہیں۔ کیوں کہ ابھی ویکیوم نہیں پھیرا گیا۔ ڈسٹنگ اور ویکیوم میں تقریبا 20 منٹ لگنے چاہیئں۔ ترکیب: اندرونی پودے اور تازہ پھول دیکیھں اور ضرورت کے مطابق انہیں نکال دیں یا سوکھے پھول کاٹ دیں۔

4۔ صاف بستر

خواب گاہ ہماری خاص آماج گاہ ہے جہاں ہم روز مرہ کی زندگی سے الگ ہوتے ہیں۔ ایک صاف اور اچھی خوشبو والی بستر کی چادر بھی اس میں شامل ہے۔ تو بستر کی چادریں بدلیں اور 5 منٹ تک کھلی کھڑکی کے ذریعے بستر کو ہوا لگنے دینے کے بعد نئی چادر چڑھائیں۔

5۔ کچن کی صفائی

اب کچن کا رخ کرنے کا وقت ہے۔ کچن وہ جگہ ہے جسے صفائی کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں ہر کچھ ہفتوں بعد درازیں ٹھیک کر کے اچھے سے صفائی کرنی چاہیے۔ مگر یہ ہر ہفتے کرنے کی ضرورت نہیں۔ کاؤنٹر، تناصیب، سنک اور برقی آلات کی معمول کی صفائی ضروری ہے۔ مائیکرو ویو اور کوڑے دان کو بھی اندر سے صاف کرنا چاہیے تا کہ گندگی نہ پھیلے۔ ترکیب: کبھی رات میں سنک میں برن پڑے نہ چھوڑیں۔ بچے ہوئے کھانے کے علارہ صبح اٹھ کر گندے کچن کا سامنا کرنے سے زیادہ غیر آرام دہ اور کچھ نہیں ہوتا۔ یہاں 15 منٹ لگیں گے۔

6۔ باتھ صاف کریں

homify Baños de estilo minimalista

کیا رہ گیا؟ اوہ ہاں! باتھ روم۔ اسے صاف کرنا بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں۔ یہ آسان اور جلدی ہو جانے والا کام ہے اگر باتھ روم میں زیادہ سجاوٹی سامان موجود نہ ہو۔ بڑی جگہیں اور صفائی کا سامان تیزی سے صاف ہو جاتا ہے اور چھوٹی جگہیں بچ جاتی ہیں۔ آئینے کو صاف کرنا بالکل مت بھولیں۔ تولیے اپنی جگہ پر رکھیں۔ ہماری نصیحت: صفائی کا سامان دن میں ایک بار ضرور صاف کیا جانا چاہیے۔ اس طرح ہمیں ہر ہفتے صفائی کے لیے مشکل سے 10 منٹ درکار ہوں گے۔ یہ عملی ہے کہ ہم صفائی کا سامان اپنی دسترس میں رکھیں، جیسا کہ باتھ روم کی الماری میں۔

7۔ ہوا کو نہ بھول جائیں

ہو گیا! مضمون کے اختتام پر ایک چھوٹی مگر اہم بات: گھر کی صائی کے دوارن ہمیں کمروں میں ہوا کے بہاؤ کو نہیں بھولنا چاہیے۔ یہ کام دن میں کئی بار کرنا چاہیے مگر صفائی کے دوران ہم کمروں میں نئی ہوا لا سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے: کم بجٹ میں کچن سجانے کی 10 تراکیب۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista