نئے شادی شدہ جوڑے کے کمرے کے ۵ سجاوٹی آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Apartamento São francisco, ARC+ Arquitetura ARC+ Arquitetura Dormitorios de estilo moderno
Loading admin actions …

شادی کا بھی موسم ہوتا ہے، جس طرح ہر کام کے لئے مناسب موقع کا انتظار کیا جاتا ہے اس طرح شادیوں کے لئے بھی مناسب وقت اور موقع کا انتظار کیا جاتا ہے، گو کہ شادی دو خاندانوں کو ملانے کا بھی نام ہے جو تا عمر ایک رشتے میں جڑے رہتے ہیں اور ان میں مزید نئے رشتوں کے بننے کے اماکانات بھی ہوتے ہیں۔

شادی کی اہم شخصیت یعنی دولہا دلہن کے لئے خصوصٰ انتظامات کیے جاتے ہیں، جس میں خوبصورت رسموں کے ساتھ ساتھ ان کے لئے ایک خوبصورت کمرے کی سجاوٹ بھی اہم ہے۔ 

آئیے ہم آپ کو ایک خوبصورت رومان پرور کمرے کی سجاوٹ کے طریقے بتاتے ہیں۔

۱۔ رنگوں کی آمیزش

ایک خوبصورت کمرے کی سجاوٹ میں پردوں دیواروں اور فرنیچر کے رنگوں کی آمیزش معنی رکھتی ہے، ہلکے رنگ کی دیواروں کے ساتھ گہرے رنگوں کے پردے اور ہلکے اور گہرے رنگوں کے فرنیچر ان کے خوابگاہ کو چار چاند لگا دینگے۔ اس سلسلے میں انٹیریر ڈیکوریٹر سے مشورہ بھی لیا جا سکتا ہے وہ آپ کو جدید دور کے مطابق مشورہ دے سکتے ہیں اور اگر آپ کا بجٹ اچھا ہے تو آپ ان سے یہ کام بھی کروا سکتے ہیں۔

۲۔ فرنیچر کی ترتیب

کمرے میں فرنیچر کی ترتیب اس طرح ہو کہ اس کے سائز اور کمرے کے سائز میں مطابقت ہو تا کہ کمرے میں چلنے پھرنے کی گنجائش کے علاوہ سامان بھی اس طرح سیٹ ہو جائے کہ جو کمرے کو خوبصورت دکھائے۔ اور دوسرے کی آنکھوں کو بھائے ورنہ وہ خوابگاہ کم اور گودام کا منظر زیادہ پیش کریگا۔

۳۔ روشنی کا مناسب انتظام

کمرے میں روشنی کا مناسب انتظام رکھا جائے ایسا نہ ہو کہ سفید یا ہلکے رنگ کی دیواروں پر خوبصورت پردے لگے ہوں اور کمرے میں لال پیلی روشنی کی بھرمار کردی جائے کہ کمرے میں آنے والا بدحواس ہو کر باہر نکل جائے۔ ہلکی ہلکی روشنی کمرے کو بڑا انوکھا ماحول دے گی اور اعصاب پر بھی خوشگوار اثر پڑیگا۔ بلب کے رنگوں کا انتخاب آپ پر چھوڑ دیتے ہیں۔

۴۔ اشیاء کے انتخاب میں سمجھداری

پلنگ کے سیٹ، صوفے کے کشنز اور ایسی دیگر اشیاء جو سامنے نظر آتی ہیں ان کے رنگ نمونے اور کپڑوں کے انتخاب میں سمجھ داری سے کام لیں تا کہ دیکھنے والے آپ کی پسند اور اس کے معیار کی داد دیں اور اپنی باری پر آپ کے دوست آپ سے مشورہ ضرور لیں کیونکہ ان اشیاء کو استعمال کرنا ہی مقصد نہیں ہوتا بلکہ دوران استعمال ان کو محسوس کر کے اپنے احساسات کو سامنے لانا بھی ایک فن ہے جو آپ بعد میں اپنے دوستوں کے سامنے اپنے الفاظ میں بیان کرینگے۔ یہی اشیاء آپ کے لئے قدامت یا نیویائی مناظر بھی پیش کرسکتے ہیں۔

۵۔ تازہ پھولوں سے آرائش

نئے دولہا دولہن کے کمرے میں تازہ پھولوں کی آرائش سے بھی اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے، تازہ پھولوں مثلاََ گلاب اور موتیا کے پھولوں سے کمرے میں گلدان یا بستر کے اطراف میں موتیے کی لڑیاں لگا کر نہ صرف یہ کہ کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ پھولوں کی ملی جلی خوشبو ماحول کو معطر کر دیگا اور کمرہ صحیح معنوں میں ایک رومان پرور خوبگاہ کا منظر پیش کردیگا۔ 

مندرجہ بالا طریقے بظاہر عام نظر آتے ہیں لیکن ان کی تکمیل اور سجاوٹ کے وقت اگر چند ماہر ہاتھوں اور ذہنوں کی مدد لی جائے تو آپ خود دیکھیں گے کہ بظاہر عام نظر آںے والے طریقے ہی استعمال کر کے نئے شادی شدہ جوڑے کے لئے ایک خوابناک ماحول والا کمرہ تیار کیا جاسکتا ہے جسے نئے جوڑے مدتوں یاد رکھینگے اور نئے دنوں کی خوبصورت یادوں میں ایک بہترین کمرے کا ذکر بھی خوبصورت الفاظ  میں ان کی یادوں میں محفوظ رہیگا۔ 

کمروں کی سجاوٹ کے لئے پڑھیں: بچوں کے کمرے کو منظم رکھنے کے ۶ فنکارانہ طریقے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista