گھرکو ممتاز اور منفرد بنانے کے ليے 15 کم خرچ تبدیلیاں

Amjad Ali Amjad Ali
Perimetro Cucine modello Alice, Perimetro Cucine Perimetro Cucine Cocinas de estilo rústico
Loading admin actions …

homify.pk پر آج کا مضمون گھرکے اصلاح اور خوبصورتی کے ليے ایسے کم خرچ اور مفید طریقوں سے متعلق ہے۔ جن کے ليے نہ تو کسی پیشہ ورانہ مہارت کی ضرورت ہے اور نا ہی کسی بڑے سرمایہ کاری کی۔ اپنے گھر کو کم بجٹ میں ایک جدید اور قابل رشک عمارت میں بدلتے دیکھ کرآپ متاثر ہويے بغیرنہ رہ سکیں گے۔ مجوزہ تبدیلیوں کی مدد سے شاندارنتایج کا حصول آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

چھت کے ليے لکڑی کے بیم اور سہارے

گھرکو روایتی اور منفرد بنانے کے ليے اس میں تاریخی آثار کی سجاوٹ کمال ذوق کی علامت ہوتی ہے۔ چھت پر لکڑی کے شہتیروں سے بنے بیم اور سہارے سجانے سے ایک بالکل نیا اور قابل رشک منظرتخلیق ہوتا ہے۔

ماربل اور ٹايلوں کا طرز

ماربل اور ٹایلوں کے طرز پر بنے میز اور اسی رنگ کے دراز اور الماریاں صاف شفاف دیواروں کے ساتھ حسین امتزاج کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔ 

روشنیوں کی پھوار

روشن بلبوں کے قطار کو رنگین کپڑوں، پردوں یا رنگوں کے ساتھ کسی مرکزی مقام پر نصب کردیں۔ اور ارد گرد رکھی اشیا پر ان بلبوں کی روشنی کو منعکس کریں۔ رات کے ليے شاندار منظرسے لطف اٹھايں۔

کھسکنے والے دروازے

کھسکنے والے دروازے آج کل تیزی سے فروغ پارہے ہیں۔ جو کم خرچ ہونے کے ساتھ چھوٹے گھروں کے ليے احاطہ بچانے کا آسان حل بھی ہیں۔

تنکوں اور بانس کے فن پارے

بانس اور تنکو ں سے بنے خوبصورت فن پاروں سے گھرکی سجاوٹ ایک آسان اور کم خرچ زریعہ ہے۔ زرا سی محنت کے ساتھ آپ مختلف ڈیزاين خود بھی بنا سکتے ہیں۔

لکڑی کی سیڑھیاں

گھومتی سیڑھیاں جو لکڑی اور سٹیل سے بنی ہیں، گھرکی خوبصورتی میں قابل رشک اضافہ کرتی ہیں۔ جبکہ ایسا انتظام کم خرچ اور با سہولت بھی ہوتا ہے۔

باغ اگايں

کم پانی کے ساتھ باسہولت اگنے والے لمبے پتوں والی جھاڑی دار پودوں کی مدد سے ایک شاندار باغیچہ بنايں۔ خوبصورت گملے اور باغیچے کے ڈیزاين پورے منظر کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

باورچی خانے کا انوکھا سٹايل

خوبصورت سفید ٹايلوں کے پس منظرمیں سرخ لکڑی کے دراز اور کیبنٹ الماری کی صلاحیت اور خوبصورتی دونوں بڑھانے کے ليے ایک سمجھدارارنہ انتظام ہے۔

پہاڑی پتھروں سےبنا گھر کا آرايشی استقبالیہ

گھر کے سامنے والے دیوار کو قابل توجہ اور قابل رشک بنانے کے ليے پہاڑي پتھروں کی ماہرانہ تنصیب جدید طرز آرايش کی نمايندگی کرتا ہے۔

سادہ اور پايدار

مضبوط خدوخال کا حامل میز خوبصورت کرسیوں کے ساتھ ایک کثیرلمقاصد میز کے طور پر شاندار اہمیت کا حامل ہے۔ جو بیک وقت کھانے، استری، مطالعے اور دیگر کاموں کے ليے استعمال ہو سکتا ہے۔

رنگین ٹايل اور لکڑی کے دیوار

اس کمرے میں باورچی خانے کا احاطہ بھی ہے۔ دیواروں کو لکڑي کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ اورکچن کے سامنے دیوار پر رنگین ٹايلوں سے کشیدہ کاری کی گيی ہے۔ کمرے کا حسن آپکے سامنے ہے۔

آتش دان

سردیوں میں آتش دان ایک خوبصورت اور آرام دہ احساس کا زریعہ ہوتا ہے۔ سٹیل یا لوہے سے بنا خوبصورت آتش دان زیادہ مفید ہوتا ہے کیوں کہ کنکریٹ کی نسبت لوہا حرارت کو زیادہ منعکس کرتا ہے۔

کثیر لمنزلہ

کثیرلمنزلہ بیڈ احاطہ بچانے کے ساتھ جدید رجحان اور فیشن کی نمايندگی بھی کرتے ہیں۔ نظر آنے والا میز مضبوط لکڑی سے خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے۔

قابل دید

دیواروں اور پردوں کے رنگ اورانداز قابل رشک آرايش پیش کررہے ہیں۔ جبکہ فرش پر لکڑی کے تختوں سے خوبصورت ٹايل کمرے کے درجہ حرارت کو بھی برقرار رکھتے ہیں اور مثالی نمایش کا زریعہ بھی ہیں۔

باسہولت طاقچے

دیواروں میں ٹانکے جانے والے طاقچوں پر مشتمل کثیرلمقاصد ٹوکریاں اکثر بانس وغیرہ سے بنتی ہیں۔ جو خوبصورتی کے ساتھ ایک مفید اور کارآمد اضافہ ہوتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista