کچن کو لاؤنج سے علیحدہ کرنے کی ۶ شاندار تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Madeira em pauta para um casal que adora receber, Helô Marques Associados Helô Marques Associados Salones rústicos de estilo rústico
Loading admin actions …

کھلے کچن والے گھر، بند گھر جن میں ایک ہی جگہ پر کافی کمرے بنے ہوتے ہیں، چھوٹے گھر جن میں زیادہ جگہ نہ ہو… ان تمام گھروں میں باورچی خانے عموما لاؤنج اور ڈائننگ کے ساتھ مل کر ایک بڑا کمرہ بناتے ہیں۔ کافی بار یہ بہت پرکشش، فعال اور جدید ہوتا ہے… مگر کافی بار ہم ان دونوں جگہوں کو علیحدہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ کافی بار دیواریں بنا کر کچن کو باقی گھر سے (یا لاؤنج سے) الگ کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ 

اسی لیے آج کی آئيڈیا بک میں ہم کچن کو لاؤنج سے الگ کرنے کی اہمیت واضح کرنا چاہتے ہیں۔ تعمیر شدہ دیواروں سے باہر بھی ایک دنیا ہے، ان دیواروں سے باہر جو کچن کو چھوٹا بناتی ہیں۔  ان متبادلات کی ایک لمبی تعداد موجود ہے جو کھلی جگہوں کی کشادگی برقرار رکھتے ہوئے جگہوں کو علیحدہ کر دیں گی۔ اور آج یہ بھی یاد رکھیں کہ دھواں جذب کرنے والے ڈھکنوں کی بدولت اب آپ کو دھوئیں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔ یہ مددگار ہیں۔

۱۔ ایک شاندار کھلے کاؤنٹر پر بھروسا کریں

جب دو کمروں کو الگ کرنے کی بات آئے تو کھلا کاؤنٹر ایک بہترین متبادل ہے۔ اگر آپ اسے چنیں تو آپ کے پاس چناؤ کے لیے بہت کچھ ہو گا، مختلف مادے، رنگ اور شکلیں بھی۔ اس طرح کا ایک لمبا کھلا کاؤنٹر چنیں جیسے وہ آدھی دیوار ہو۔ یہ لاؤنج سے کچن کو اور زیادہ الگ کر دیتا ہے۔  اس جگہ میں ناشتے کے لیے دو اسٹول رکھ کر اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ وہی ہے جس کی ہمیں تلاش تھی!

۲۔ ایک پیاری نیچی دیوار کے ساتھ

خاموش، اسے ہمیشہ کام نہیں کرنا ہو گا۔ آج کل ایسے متبادل موجود ہیں جو سستے اور لگانے میں آسان ہیں، جیسا کہ پلاسٹر۔ مگر سـچ تو یہ ہے کہ ایک چھوٹی دیوار دو جگہوں کو علیحدہ کرنے کا سب سے پر کشش راستہ ہے۔ آپ اس تصویر جیسا کچھ چن سکتے ہیں: قدرتی پتھر سے سجی ایک نیچی دیوار اور چھت سے لٹکتی ایک دوسری دیوار۔ یا آپ اوپری دیوار کو چھوڑ کر صرف نیچی بھی بنوا سکتے ہیں جس سے جگہ مزید کشادہ لگے گی اور کچن سے آتی روشنی ذرا بھی کم نہ ہو گی۔ اس کے علاوہ اگر دیوار کی چوڑائی زیادہ ہو تو اس کے پاس اسٹول رکھ کر اسے بار کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یا اس پر پودے، فن پارے اور چھوٹے لیمپ بھی رکھے جا سکتے ہیں۔

۳۔ ایک بار یا میز کے ذریعے

دو جگہوں کو تقسیم کرنے کا سب سے آسان طریقہ ایک درمیانے سائز کی میز رکھنا یا کچن میں بار لگوانا ہے جو  کھنچ کر کمرے کو تقسیم کر دے۔ یہاں یہ سوفے کے پیچھے دیکھ جا سکتا ہے۔ میز چنتے ہوئے آپ کے پاس بہت سے انتخابات موجود ہوتے ہیں  جو جو دونوں جگہوں کی سجاوٹ کے ساتھ جچتے ہوئے ایک پرکشش علیحدگی بنائے گی۔

۴۔ ایک اصلی لائبریری کے ساتھ

جی، یہ شاید اس فہرست میں سے ہمارا پسندیدہ انتخاب ہے۔ یہ تمام متبادلات سے زیادہ اصلی، پرکشش اور حسین ہے (اور ظاہر ہے فعال بھی)۔ آپ کو تصویر جتنی بڑی لائبریری کی ضرورت نہیں ہے (یہ شاندار ہے!)… آپ کو بس ایک تھوڑے اونچے بک اسٹور کی ضرورت ہے (جنہیں آپ سجاوٹی ٹکڑوں کی دکانوں میں ڈھونڈ سکتے ہیں۔) جسے آپ کچن اور لاؤنج کی درمیانی جگہ میں رکھ سکتے ہیں۔ دو حصوں کے درمیان اس جگہ پر آپ اپنی پسندیدہ کتابیں اور سجاوٹی ٹکڑے رکھ سکیں گے اور اپنے گھر کو خاص اور مزے دار بنا دیں گے۔

۵۔ دروازے کے بغیر ایک روایتی دیوار

ایک اور شاندار تجویز ایک دیوار تعمیر کرنا ہے (یا اگر پہلے سے دیوار بنی ہے تو اسے ایسے ہی چھوڑ دینا) مگر دروازے کے لیے بڑی جگہ چھوڑ کر دروازہ نہ لگانا۔ اس طرح آپ کشادگی یا روشنی کو کھوئے بغیر ایک تقسیم حاصل کر لیں گے۔ یہ ایک نہایت خوبصورت اور آرام دہ راہ داری بن جاتی ہے، جیسا کہ تصویر میں دیوار کا گہرا رنگ سفید فرنیچر کے ساتھ جچتا ہے اور ماحول کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ کمرے میں درست جگہوں پر استعمال کیے گئے رنگ ہر جگہ پھیلے ہیں۔

۶۔ سجاوٹی انداز اور خالی جگہ کے ساتھ

اگر بڑی جگہ ہو تو ایک اور سستا اور اچھا طریقہ دونوں حصوں کے درمیان خالی جگہ چھوڑ دینا ہے۔ زیادہ تو ہم گھر کے ہر خالی حصے کو کسی سجاوٹ سے بھر دینا چاہتے ہیں، کچھ بھی ایسا جس کی وجہ سے یہ عجیب نہ لگے۔ مگر ہمیں کچھ جگہوں کو خالی چھوڑنے کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا، جیسا کہ دو کمروں کا درمیانی حصہ۔ اس کے علاوہ ہم کچن اور لاؤنج کے لیے دو مختلف انداز بھی چن سکتے ہیں اور وہ علیحدگي مزید واضح ہو گی۔ مثال کے طور پر خالی جگہ سے الگ کیا گيا ایک صنعتی کچن اور ایک کلاسک انداز کا لاؤنج۔ جو ایک واضح اور سستی بصری تقسیم حاصل کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔

مزید دیکھیے: تجاویز حاصل کرنے کے لیے سرکنے والے دروازوں کے ۲۵ ڈیزائن۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista