اپنے شاندار گھر کو دلکش اور خوبصورت انداز میں برقرار رکھنے کے لئےحیرت انگیز دلچسپ تجاویز

usranaz usranaz
Home Staging, SALTY INTERIORS SALTY INTERIORS
Loading admin actions …

ہم میں سے ہر ایک کا خواب ھوتا ھے کہ اس کا گھر شاندار ھو۔ لیکن شاندار گھر کا حاصل کرنا اہمیت نہیں رکھتا، اس کی دیکھ ھال اور منظم طریقے سے سجانا اور بحال رکھنا ہی اصلی طور پر آپکی کارکردگی کو ظاہر کرتا ھے۔اس کا بہتر حل یہ ھے کہ آپ ماہر صفائی کرنے والی ٹیم کی خدمات حاصل کریں تا کہ وہ ہر ہفتے آپ کے گھر کو منظم طریقے سے سجا کر بحال کر دیا کریں۔ لیکن اس کے لئے کچھ ضروری کام آپ کو خود بھی کرنا ھونگے۔آپ کو کون میری تیکنیک سے کچھ مثبت تجاویز حاصل کرنا ھونگی جس سے آپ کو بے ترتیبی چیزوں کو سلیقے سے سجانے میں مدد ملے گی۔ لیکن آپ غیر ضروری چیزوں کو کہاں پھینکیں گے؟

آج کے اس ھومی فائی مضمون میں ہم آپ کو ایسے تمام سوالات کا جواب دیں گے۔تو پھر ایسی تہزیب یافتہ،منظم اور سلیقے والے تجاویز کے لئے ہمارے ساتھ رہیں۔

1۔ غیر ضروری چیزوں کے لئے ایک خاص جگہ کو نامزد کریں۔

یہ مصروف ترین گھر کے لئے ایک بہترین تجویز ھے۔اگر آپ کے رہائشی کمرہ میں ایک سائیڈ کی دیوار خالی ھے تو آپ آسانی سے غیر ضروری چیزوں کو منظم طریقے سے ترتیب دے سکتے ہیں آپ کو اس شیلفوں والی الماری کا انتخاب کرنا ھوگا اور اسے اس خالی دیوار کے ساتھ نصب کرنا ھوگا۔ اب آپ آسانی سے اس کی شلفوں میں اضافی چیزوں کو سلیقے اور ترتیب کے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔اس سے آپ کو ہفتے میں ایک بار اس الماری کی سیٹنگ کرنے کی ضرورت ھو گی اور آپ بے ترتیبی اور گندگی سے بچ جائیں گے اور آپ کا گھر خوبصورت اور سلیقے سے منظم ھو جائے گا۔

2۔ رہائشی کمرہ اور کام کرنے کی جگہ کو علیحدہ رکھیں

ایک ہی کمرے میں کام کرنا اور رہنے کی کوشش کرنا ایک سنگین غلطی ثابت ھو سکتی ھے۔ کیوںکہ روزمرہ استعمال ھونے والی چیزیں اور آفس کی چیزیں بہت جلدی آپس میں گھُل مل جاتی ہیں اور آپس میں مکس ھو جاتی ہیں جس سے گندگی پھیل سکتی ھے اور چیزوں کو تلاش کرنے میں اُلجھن پیدا ھو سکتی ھے۔ آپ کی زندگی الجھن اور مشکلات کا شکار ھو سکتی ھے۔کون میری کے اصولوں کی پابندی کریں اور اپنے کام کرنے کی کُرسی اور میز کو رہائشی کمرہ سے علیحدہ رکھیں۔ اپنے کام کرنے کے نوٹس اور فائلز کو ترتیب کے ساتھ کام کرنے والی میز کی دراز میں سلیقے سے رکھیں اور اپنی ہر چیز کو سمیٹ کر دراز میں سلیقے سے رکھیں ۔اس سے آپ کی زندگی سہل اور خوشگوار ھو جائے گی اور آپ کے کمرے کا ماحول تروتازہ اور دلکش منظر پیش کرے گا۔

3۔ خالی جگہوں سے فائدہ اٹھائیں۔

شاندار گھروں میں ہمیشہ خالی جگہوں سے فائدہ اٹھایا جاتا ھے۔ اور وہاں پر خوبصورت سٹوریج کی جگہیں بنائی جاتی ہیں۔ کمرے کے گوشوں میں اوردیوار کے ساتھ فعال اور دلکش الماریاں نصب کی جاتی ہیں۔ کثیر شیلفوں والی الماری میں بہت سی چیزوں کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش ھوتی ھے،جس میں آپ روز مرہ زندگی میں کم استعمال ھونے والی چیزوں کو سلیقے اور خوبصورت انداز میں سنبھال سکتے ہیں۔ پوشیدہ سٹوریج کے لئے آپ سیڑھیوں کے نیچے  کی جگہ کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔

4۔ سٹوریج کے لئے پوشیدہ جگہوں کو تلاش کریں

اپنی خواب گاہ میں گندگی کو صاف کرنے اور اسے صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لئے چیزوں کو اپنی جگہ اور سلیقے سے رکھیں۔ چیزوں کو سٹور کرنے اور سجانے کے لئے دیوار میں شیلفوں کا انتخاب کریں۔ گندے اور استعمال شدہ کپڑوں کو اکٹھا کریں اور اسے پلنگ کے نیچے بنی دراز میں رکھ دیں۔ اس کے علاوہ پلنگ کی گندی چادروں کو بھی پوشیدہ درازمیں پھینک دیں۔ خواب گاہ کو خوبصورت بنانے کے لئے دیوار کی شیلفوں میں آرائشی اشیاء اور دلچسپ چیزوں کو جگہ دیں۔ آپ کے خواب گاہ کی سیٹنگ  آپ کی شخصیت اور سوچ عکاسی کرتی ھے۔اس لئے اسے اپنی پسند اور سوچ کے لحاظ سے آراستہ کریں۔

5. دلکش سٹائلش مگر کثیر المقاصد فرنیچر

کثیر المقاصد فرنیچر کو ایک شاندار گھر کا ضروری عنصر سمجھا جاتا ھے۔ ایسے فرنیچر کا انتخاب کریں جو کثیرالمقاصد کے طور پر استعمال میں لایا جا سکے۔ اس کا مظلب یہ ھے کہ ایسے فرنیچر کا انتخاب کریں جس میں سٹوریج کی جگہ پپوشیدہ طور پر بنائی گئی ھو۔ مثال کے طور پر ایسے فرنیچر  کو گھر میں لائیں جس میں درازیں بھی بنائی گئی ھوں، جیسا کہ آپ اس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے صوفہ کے نیچے دراز بنا کر سٹوریج کی جگہ بنائی گئی ھے۔ اس کے علاوہ پلنگ کے نیچے سرکنے والی دراز، بہت سی درازوں والی میز، اور ایسا فولڈ ھوا صوفہ جسے کھول کر ضرورت کے مطابق پلنگ کی صورت میں تبدیل کیا جا سکتا ھے۔ ایسے فرنیچر کی بدولت آپ ذخیرہ کرنے کی جگہوں میں اضافہ کر سکتے ہیں جس سے آپ کو گھر کی گندگی کو کنٹرول کرنے میں آسانی فراہم ھو گی۔

6. چھوٹے چھوٹے مسائل سے خود ہی نمٹیں

آخر میں ! جب شاندار گھر کو مناسب طریقے سے برقرار رکھنے اور خوب صورت انداز میں سجانے کی بات آتی ھے تو سب سے پہلے آپ کو چھوٹے اور مخصوص مسائل سے خود ہی نمٹنا ھوگا، بجائے اس کے کہ آپ کسی ماہر داخلہ ڈیزائنر اور بڑی کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے بچوں کی کتابوں کے بکھرنے کی وجہ سے فکرمند رہتے ہیں تو اس مسئلے کے حل کے لئے  کی کتابوں کے لئے چھوٹا ساریکبنوائیں۔ آپ اس میں بچوں کے کتابوں کے ساتھ چھوٹے پمفلت اور میگزین بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کتابوں کی بے ترتیبی سے بچ جائیں گے اور گھر سلیقے سے سجا ھوا اور دلکش نظر آئے گا۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista