ایک روایتی مگر حسین گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Ethnic Inspiration House, Ansari Architects Ansari Architects Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo moderno
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو ایک ایسے گھر کے سفر پر لے جا رہے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپ اس میں قیام کی خواہش کرنے لگیں گے۔ روایتی انداز کے اس گھر میں لکڑی اور عقبی روشنیوں کا بے بہا استعمال کیا گیا ہے جسے آپ سراہے بغیر کسی صورت نہیں رہ سکتے۔

داخلی حصہ

گھر کے پہلے حصے نے ہی ہمیں اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔  یہاں سے اس کی حسین بیٹھک کے ساتھ ساتھ داخلی دروازہ اور راہ داری بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ راہ داری کے اختتام پر لکڑی کا کھلا شیلف دیکھا جا سکتا ہے جس میں دلکش نوادرات رکھے گئے ہیں۔

بیٹھک

داخلی راہ داری سے گزر کر اندر آئیں تو یہ آرام دہ بیٹھک نظروں کے سامنے آتی ہے۔  سفید اور جامنی رنگ کا سامان کمرے میں بھلا معلوم ہوتا ہے۔ پچھلی دیوار شیشے سے بنائی گئی ہے جو صحن کا منظر دکھاتی ہے۔ اس بیٹھک کا اصل حسن اس میں لگے پھولوں کے ڈیزائن والے لکڑی کے تختے  ہیں جن سے چھن کر آتی عقبی روشنیاں دلکش نظر آتی ہیں۔

اندرونی دروازہ

بیٹھک سے آگے ایک دھندلے شیشے سے بنا پھولوں کے ڈیزائن والا دروازہ بنا ہےجو گھر کے باقی حصوں میں لے جاتا ہے۔

اندرونی حصہ

شیشے کا دروازہ اس حصے میں کھلتا ہے جہاں لاؤنج، کچن اور ڈائننگ کو ایک ہی کشادہ حصے میں اکٹھا کیا گيا ہے۔ اس کمرے کی پچھلی دیوار بھی شیشے سے بنی ہے  جو کمرے کو مزید کشادہ دکھاتی ہے۔ کھانے کے حصے کے اوپر بنی مصنوعی چھت اور اس سے لٹکتے فانوس اس جگہ کی شان بڑھاتے ہیں۔

اس رخ سے سیڑھیاں اور ڈرائنگ روم میں کھلتا دروازہ دیکھا جا سکتا ہے۔ تمام فرنیچر جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چنا گیا ہے۔

کچن

کچن کو سیاہ و سفید رنگوں سے سجانے کے بعد آرائشی ٹکڑوں اور ایک اسٹول کی شکل میں رنگوں کی چند جھلکیاں شامل کی گئی ہیں۔  یہاں سامان رکھنے کے لیے ضروری الماریوں اور درازوں کی کثرت ہے، یہاں تک کہ مائکرو ویو رکھنے کی جگہ بھی نچلی الماریوں کے درمیان بنائی گئی ہے۔ یہاں بھی چھت پر عقبی روشنیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اوپری راہ داری

شیشے سے بنی ڈیزائنر ریلنگ اور چھت سے لٹکتا فانوس جو نچلی منزل تک جاتا ہے، اس حصے کی شان ہیں۔  اس فانوس کے علاوہ بھی چھت پر عقبی روشنیوں کا راج ہے اور یہاں سکون سے بیٹھنے کے لیے بھی جگہ بنائی گئی ہے۔

پہلی خواب گاہ

پہلی خواب گاہ میں لکڑی کے ساتھ سادہ سفید رنگ کا استعمال دیکھا جا سکتا ہے۔ ہیڈ بورڈ کے پیچھے لگا لکڑی کا تختہ ڈرامائی انداز میں چھت کی جانب مڑ جاتا ہے۔ بڑی سی کھڑکی میں لگے جاذب نظر پردے اور کچھ پودے کمرے کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

دوسری خواب گاہ

اس کمرے کی مرکزی دیوار پر گہرے رنگ کا دائروں کے ڈیزائن والا وال پیپر چھایا ہے۔ پچھلے کمرے کی ہلکی لکڑی کے برعکس یہاں گہرے رنگ کی لکڑی کا استعمال کیا گيا ہے جو خواب گاہ کو منفرد طور سے پرسکون بناتی ہے۔ بستر کے کناروں پر لیمپ رکھنے کے بجائے  انوکھی روشنیاں لگائی گئی ہیں۔

تیسری خواب گاہ

یہاں بھی گہرے رنگ کی لکڑی کا بول بالا ہے مگر مرکزی دیوار پر لگے کریم رنگ کے وال پیپر نے اس کمرے کی وضح دوسری خواب گاہ سے مکمل طور پر بدل دی ہے۔ ایک قطار میں لگی بڑی بڑی الماریوں میں سامان رکھنے کی بہت سی جگہ موجود ہے جبکہ کمرے کے دروازے کے کناروں پر بنا ڈیزائن دلنشین ہے۔

ایک اور حسین گھر دیکھیے: عمدہ کلاسک فرنیچر والا ایک گھر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista