ایک جدید باغ بنانے کے لیے چند اہم مشورے

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Balcones y terrazas de estilo moderno
Loading admin actions …

گھر میں موجود بیرونی جگہیں کسی نعمت سے کم نہیں ہوتیں۔ خاص طور پر اگر وہ بیرونی جگہ سر سبز و شاداب گھاس اور رنگ دار پھولوں اور پودوں سے بھری ہوئی ہو۔ گھر کے بند بند ماحول کے بعد جب آپ کو باہر کی کھلی اور تازہ فضا میں بیٹھنے کا موقع مل جاۓ تو اس سے اچھی اور کیا بات ہے؟ ادھر بیٹھ کر آپ اپنے آپ کو فطرت کے قریب محسوس کرتے ہیں اور ویسے بھی سبزے میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ ادھر صرف چند لمحے بیٹھ کر ہی آپ کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور آپ اپنے آپ کو پھر سے تازہ دم محسوس کرنے لگتے ہیں۔

آج کل جیسے جیسے زمین کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے اور لوگوں کو رہنے کے لیے جگہ چاہیے، ویسے ویسے لوگ باغ پر کم سے کم توجہ دینا شروع ہو گۓ ہیں۔ حالانکہ گھر میں سبزے کی موجودگی کتنی زیادہ ضروری ہے، یہ بات آپ کسی بھی ماہر سے پوچھ سکتے ہیں۔ سبزہ، درخت اور پودے نہ صرف آپ کے گھر کو تازگی بھرا ماحول فراہم کرتے ہیں بلکہ آ کے ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف اور خوشگوار بنا دیتے ہیں۔ چلیں پھر ہم آپ کی مدد کے لیے ایسے آئیڈیاز لے کر آۓ ہیں جن کیعمدد سے آپ اپنے گھر میں بہترین باغ بنا سکتے ہیں۔ یا پہلے سے موجود باغ میں بہتری لا سکتے۔

گھر میں ایک اچھا باغ کس طرح تیار کیا جاۓ؟

Landscape master plan homify Jardines de estilo moderno

ہم میں سے ہر کوئی تو ایک پیشہ ور لینڈ اسکیپر تو ہوتا نہیں ہے، اس لیے اکثر لوگ نہیں جانتے کہ اپنے گھر میں ایک بہترین باغ کس طرح تیار کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں آپ کو چند سٹیپس فولو کرنے ہوں گے۔ سب سے پہلے تو اپنے پاس موجود جگہ کا جائزہ لیں اور اگر ہو سکے تو اس کی نپائی بھی کر لیں۔ اس کے بعد آپ ایک ابتدائی منصوبہ بنا لیں جس میں آپ دیکھ لیں کہ کون سے پودے جگہ کے حساب سے کدھر لگائیں۔ اس کے بعد اگر آپ کے پاس تھوڑی سی جگہ موجود ہے تو آپ ادھر پتھر کے راستے بھی بنا سکتے ہیں اور بیٹھنے کے لیے تھوڑی بہت کرسیاں بھی رکھ سکتے ہیں۔ سب سے آخر میں آپ اس کے فائنل ٹچز کے بارے میں سوچ لیں کہ آپ کو ادھر روشنیاں کس طرح کی لگانی ہیں اور باغ کے ارد گرد باڑ کون سی لگانی ہے۔

میں اپنے باغ کو جدید کس طرح بنا سکتا ہوں؟

homify Balcones y terrazas de estilo moderno

ایک جدید انداز کا باغ تیار کرتے وقت یہ بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ آپ کے باغ کو صاف ستھرا اور اچھے کٹاؤ والے پودوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔ آج کل چھوٹے پتھروں کے راستے اور ان سے ڈیزائیننگ کرنے کا انداز بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ تو آپ بھی اپنے باغ میں یہ انداز استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو پانی کی کوئی چیز جیسے کوئی فوارہ یہ چھوٹا سا تالاب اپنے باغ میں شامل کر سکتے ہیں۔ ایک اور اہم چیز جن کی مدد سے آپ اپنے باغ میں جدت لا سکتے ہیں وہ ہیں روشنیوں کا اضافہ۔ خوشنما روشنیاں شام اور رات کے وقت آپ کے باغ کو بہت مسحور کن انداز بخشیں گی۔

ایک چھوٹے گھر میں باغ کس طرح بنایا جا سکتا ہے؟

ضروری نہیں کہ آپ کے گھر میں باغ تب ہی بنے جب آپ کے گھر کے اطراف میں بڑی سی جگہ موجود ہو۔ آپ کو اپنے گھر میں جہاں بھی جگہ ملے آپ ادھر باغ بنا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کے پاس کچی زمین موجود نہیں ہے تو آپ خوبصورت گملوں کو بھی اکھٹا رکھ کر ایک نہایت دلکش چھوٹا سا باغ تشکیل دے سکتے ہیں۔

​گھر کے کون سے حصے میں باغ بنایا جا سکتا ہے؟

Patio Mexicano. arQing Jardines de estilo rústico

 یہ بات بالکل بھی ضروری نہیں کہ باغ آپ کے گھر کے سامنے کی طرف ہی موجود ہو۔ آج کل تو زمین کی قیمت اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ خاص طور پر باغ کے لیے جگہ چھوڑنا مشکل ہی ہے۔ تو اسی لیے آپ یہ نا سوچیں کہ باغ صرف باہر ہی بن سکتا ہے۔ آپ اپنا باغ گھر کے کسی بھی حصے میں بنا سکتے ہیں۔ آج کل ٹیرس اور چھت پر بناۓ گئے باغ کافی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے آنگن، صحن یا پھر دالان میں بھی ایک چھوٹا سا باغ بنا سکتے ہیں۔

v​میں اپنے گھر میں سبزے کے ذریعے منفرد انداز کس طرح لا سکتا ہوں؟

 اگر آپ کے گھر میں کوئی باقاعدہ باغ موجود نہیں ہے یا اگر آپ کو سبزہ بہت پسند ہے تو ایک منفرد انداز جو آپ اپنا سکتے ہیں وہ ہے سبزے کی دیوار بنانا۔ آپ اپنے گھر میں موجود کسی  بھی دیوار پر ایک بیل چڑھا سکتے ہیں جس پر خوبصورت پھول نکلتے ہوں۔ اس کے علاوہ اس میں مزید دلکشی پیدا کرنے کے لیے آپ اس کے نیچے یا اوپر کی طرف حسین روشنیاں بھی لگا سکتے ہیں۔

15 چھوٹے باغ – کاپی کرنے والی تجاویز بھی دیکھیں.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista