آپ کے گھر کے لیے چھوٹے باغ کی گیارہ تصاویر

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Jardines de estilo moderno
Loading admin actions …

پودے اور اندرونی باغات گھر کو ایک اچھاتاثر دیتے ہیں۔سب کچھ تازہ، زیادہ خوشگوار لگتا ہے اور ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے. یہ ہمیں اچھی اور تازہ ہوا دیتے ہیں ۔ آج ہم ہومی فائی میں چھوٹے باغوں کے مختلف آئڈیاز لائے ہیں ۔ ایک چھوٹا سا باغ نہ صرف  آپکے گھر میں خالی جگہوں کو پر کرے گا بلکہ یہ دیکھنے والوں پہ بھی اچھا تاثر دیتا ہے اور آپ کے گھر آنے والے مہمان اس کو رشک کی نظر سے دیکھیں گے۔

1. گملوں میں پودوں کو لگانے کے طریقے کو سب ہی پسند کرتے ہیں یہ گملے اگر مختلف ڈیزائن کے ہوں تو کیا ہی بات ہے اس تصویر میں چکور ،گول اور پلیٹ کی طرح کے گملوں کے ساتھ کپ کی طرز کا گملا اس چھوٹے باغ کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔

homify Jardines de estilo moderno

2. اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کے دیوار کو سجانے کے لیے بُلاک میں پُھولوں کو لگایا گیا ہے یہ عمودی سطح پہ لگائے گئے ہیں ۔ نہایت خوبصورت

3. اس تصویر میں دیوار کے اُوپر لگے ہوئے گملوں کو دیکھایا گیا ہے یہ سادہ ہونے کے ساتھ خوبصورت بھی ہیں۔

homify

4. اس میں سفید گملے اور چھوٹے چھوٹے پُھولوں کو ایک قطار میں اوپر نیچے لگایا گیا ہے ۔یہ بھی سادہ ہونے کے ساتھ اچھی نظر دیتا ہے۔

5. برامدہ میں بڑے گملوں کا استعمال بھی بہت اچھا لگتا ہے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ صوفوں کے ساتھ رکھے گملے بہت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

6.اس تصویر میں دروازے کے سامنے پتھروں کی کیاری بنا کے چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پُھولوں کو لگایا گیا ہے ۔

Casa Caritas No.58, ARQUIPLAN ARQUIPLAN Casas de estilo moderno

7. بیٹھنے کی جگہ کے پاس سفید چھوٹے پتھروں کی کیاری میں گملوں میں لگے پُھولوں کا استعمال بہت اچھا لگ رہا ہے۔

8. اس تصویر میں لان میں کھڑکیوں کے پاس لمبے پتوں والے پودوں کو لگایا گیا ہے۔

9. ایک ہی جگہ میں مختلف قسم کے پودوں کو لگا کہ گھر میں چھوٹا سا باغ بنایا گیا ہے۔ یہ بہت ہی خوبصورت ہے

10.دیوار کے ساتھ سبز رنگ کے پتوں والے پودوں کے ساتھ دوسرے پھولوں والے پودوں کو اس کو سجانے کے لیے استعمال کر کے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

11. گھر میں موجود فالتو ٹائروں کو رنگ کر کہ اس میں خوبصورت پھولوں کو لگایا گیا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے اس کو دیکھیں چھوٹے باغات کے لئے 10 چھوٹے بار ہما سی پودے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista