باغیچے چھوٹے گھروں کے لیئے

Farheen Farheen
Tropical Contemporâneo, Mateus Motta Paisagismo Mateus Motta Paisagismo Jardines de estilo tropical
Loading admin actions …

گھر ہم سب کی بنیادی ضرورت ہے اور گھر کا خوبصورت ہونا ہمارے سلیقے کا ثبوت دیتا ہے لیکن گھر کو صرف آرٹیفیشل طریقے سے خوبصورت نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میں کچھ قدرتی بھی ہونا چاہیے اور قدرت سے جڑے رہنے کا سب سے بہترین طریقہ ہیں پودے، پھول، درخت یعنی آپ کے گھر میں باغیچہ ہونا ضروری ہے۔ بڑے گھروں میں بڑے بڑے صحن موجود ہوتے ہیں جنکی وجہ سے باغیچہ لگانے میں آسانی ہوتی ہے اور مالک کو زیادہ سوچنا نہیں پڑتا لیکن کیا اگر آپ ایک چھوٹے گھر یا اپارٹمنٹ میں ہیں تو اپنا باغیچہ بنا سکتے ہیں؟ بہت سے لوگوں کے لیئے یہ صرف ایک خواب ہے لیکن اب ہومی فائی کے پروفیشنلز آپکے اس خواب کو حقیقت بنائیں گے تو آئیے پڑھتے ہیں یہ مضمون جس میں آپکو چھوٹے گھروں میں خوبصورت باغیچے بنانے کی تجاویز بتائی گئی ہیں۔

بلکل سادہ

اگر آپ ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں تو یہ آپکے کے لیئے بہترین ہے بلکل سادہ۔ اپنی بیسمنٹ اور اوپر جاتی سیڑھیوں کے درمیان کی جگہ کو استعمال کریں اس میں سجاوٹی سدا بہار پودے لگائیں تاکہ یہ قدرتی آفات سے بچے رہیں۔ گھاس پر تھوڑے سے سفید سجاوٹی پتھر اسکی وضع کو مزید شاندار کردیں گے۔

سادہ ، صاف اور ستھرا

اگر آپ باغیچہ گھر کے اندر بنانا چاہتے ہیں تو یہ ڈیزائن خوبصورت ہے۔ سجاوٹی پتھروں کے بیچ سلیقے سے رکھے گئے چند شاندار گملے

دیوارون پر لگے باغیچے

اگر آپکے اپارٹمنٹ میں جگہ کی کمی ہے لیکن آپ قدرت کے دلدادہ ہیں تو عمودی دیوار پر لگے باغیچے کو ایک چانس دیں۔ دیوار کے اندر جگہ بنا کر تصویر کی طرح گملے سجا سکتے ہیں  لیکن اگر آپ اسکو اپنی دیوار میں نصب نہیں کروانا چاہتے تو ایک پہیوں والی عارضی دیوار بنائیں اور اس میں پودے سجائیں۔ پہیے ہونے سے آپ اسکو آسانی سے ہلا بھی سکتے ہیں اسطرح روشنی یا قدرتی آفات کے نتیجے میں آپ اسکی جگہ تبدیل کر سکتے ہیں

لٹکتا ہوا باغیچہ

ایک اور کمال ڈزائن جو صرف چھوٹے گھروں کے لیئے ہے لیکن بڑے گھروں میں بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے وہ ہے لٹکتے ہوئت گملے۔ یہ ایک نہایت کم خرچ اور آسان طریقہ ہے باغیچہ بنانے کا۔

تجویز: باغیچے کو بہتر بنانے کے لیئے کچھ سجاوٹی سامان ضرور لگائیں

ری سائیکلنگ

اگر آپکے گھر میں پرانے لکڑی کے ڈبے ہیں تو انہیں بیکار نہیں سمجھیں ۔ آپ اس سے ایک بہت اچھا ڈائی باغیچہ بنا سکتے ہیں۔ جہاں آپ باغیچہ بنانا چاہتے ہیں اس دیوار کو ساف کر کے اس پر سیاہ رنگ کریں اور کیلوں کی مدد سے بکسہ لٹکا لیں پچھلی دیوار پر آپ کسی رنگ یا چاک کی مدد سے ان تمام پودوں اور سبزیوں کے نام لکھ سکتے ہیں جو آپ نے اس میں لگائیں ہیں اور تاریخ بھی لکھ لیں اس سے آپکو پودوں کی نشونما ٹریک کرنے میں آسانی ہوگی

بے مثال

پکسل باغیچوں میں یہ سب سے بے مثال ڈیزائن ہے۔ دیوار پر ایک امر بیل لگائیں یہ سدا بہار ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کا مقابلہ بھی بہتر طور پر کرسکتی ہے۔ اس کے ساتھ کچھ گملے اور ایک بہترین ، بے مثال باغیچہ تیار ہے

بہت سے رنگ

یہ تاثر بلکل غلط ہے چھوٹے گھروں کے باغیچے خوبصورت نہیں ہوتے۔ گھر کے پچھلے حصے میں کچھ سجاوٹی پتھروں اور پودوں کی مدد ایک شاندار باغیچہ تشکیل دیں۔ اس میں ایک بینچ بھی بنایا گیا ہے جو کہ آپکو نظاروں کا لطف لینے میں مدد کریں گے

صرف گملے

آپ مٹی اور گھاس کے جھنجٹ میں نہیں پڑنا چاہتے تو یہ والی تجویز کو استعمال کریں۔ ساری جگہوں میں گملےرکھیں ان میں اپنے من پسند پودے لگائیں۔ چند کرسیاں رکھیں اور اپنی شام سے بہتر طریقے سے لطف اندوز ہوں۔

پائپ کے جوڑوں ک استعمال

پرانے پائپوں کے جوڑوں کا باغیچہ بنانے کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں ایک ہینگگ کے اوپر انکو لٹکا کر آپ ایک شاندار پورٹ ایبل باغیچہ بنا سکتے ہیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista