جدید ترکش اپارٹمنٹ کے لئے بہترین تصوراتی ڈیزائن

usranaz usranaz
homify Salones de estilo moderno
Loading admin actions …

ہم آج اکٹھے ترکی کا سفر کرنے جا رہے ہیں جہاں خوبصورتی، عیش و آرام اور سادگی کو ایک ساتھ ایک ہی ڈٰیزائن میں اکٹھا کیا گیا ھے، فنِ تعمیر کے ماہر نہلک معمارلک ایک مختلف ڈیزائن کے ساتھ ہمارے ساتھ ہیں ایک خوبصورت اور پُر تعیش منظر کے ساتھ جس کے ڈیزائن پہلی ہی نظر میں آپ کو اپنا گریفتہ بنا دیں گے۔ خوبصورت تفصیلات کے بغیر ڈٰیزائن یا حتیٰ کہ پُرتعیش فرنیچر کے ساتھ،ہم اس مضمون میں دونوں تصورات کو دیکھیں گے۔

تو پھر چلیں اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں!

مرکزی داخلہ

homify Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo moderno

جب آپ اپنے گھر میں استقبالی تختی شامل کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو داخلی حصہ سے بہتر کوئی جگہ نہں ملے گی۔ کیوں کہ یہ مہمانوں کے سامنے آپ کو اور آپ کی شخصیت کو ظاہر کرنے کی عملی جگہ ھے۔ اس طرح آپ ان کے سامنے شروع سے ہی خوبصورت اور خوبصورتی کے ساتھ استقبال کر سکتے ہیں۔ جوتوں اور کوٹ کی رکھنے کی جگہ آپ کے گھر میں آپ کو مہمانوں کے سامنے پریشانی میں مبتلا کر سکتی ھے اسلئے ان کو نطروں سے اوجھل رکھیں۔اس کی بجائے آپ اس جگہ کو خوبصورت قالین سے سجا سکتے ہیں۔

عملی باورچی خانہ

homify Cocinas de estilo moderno

باورچی خانے کا ڈیزائن بہت عملی اور جدید ھے۔ ڈیزائنر نے ایک سیدھا سادہ باورچی خانہ کا انتخاب کیا ھے اور اسے تمام لوازمات جیسے باورچی خانہ کے آلات ، چھوٹی سی کھانے کی میز،سفید اور سیاہ رنگوں کا خوبصورت ملاپ ،ایک دلکش خوبصورتی کے خاص اضافے کے ساتھ،ایک زرد رنگ کی کرسیوں کے کشن کے ساتھ مکمل کیا گیا ھے۔جب کہ ڈیزائنر نے اس ڈیزائن کو زیادہ موثر اور روشن بنا کر نہائت خوبصورت سٹائل دیا ھے۔

رائل ڈیزائن

homify Salones de estilo moderno

ہم گھر کے سب سے اہم کمرے رہائشی کمرہ کی طرف آتے ہیں۔ رائل محل کے اس ڈیزائن مین ہلکے کریم رنگ کا غلبہ ھے،جو اکیلا ہی آپ کے گھر کو محل جیسا دلکش بنا سکتا ھے۔ جدید ڈیزائن ہمیشہ چند رکاوٹی اور سلیبی ڈیزائن پر انحصار نہیں کرتے۔اس لئے آپ اس ڈیزائن میں رہائشی کمرہ اور کھانے کی میز کےدرمیان کھلی جگہ محسوس کر رہے ھونگے۔ ایک اکلوتی تخلیق کی خاطر، ڈیزائنر نے  بوریت اور ہچکچاہٹ کو توڑنے کے لئے اور اسے دلکشی میں ڈھالنے کے لئے اس ڈیزائن میں سبز رنگ کے شیڈ کو چھوڑا ھے۔

ٹی-وی کے لئے دیوار

homify Salones de estilo moderno

جدید ڈیزائنر ہمیشہ ٹی- وی کی خاص جگہ متعین کرتے ہیں اور اس کی تاروں اور آلات کو ترتیب سے رکھنے کا انتظام کرتے ہیں۔اس کی سجاوٹ کو مزید بڑھانے کے لئے اس میں سجاوٹی ٹکڑوں کا اضافہ کریں۔ آپ سادہ ڈیزائن کی چھت کا انتخاب کر کے روشنی کے سادہ انتظام کے ساتھ اس ڈیزائن میں شاندار اضافہ کر سکتے ہیں۔

دوسری طرف سے

homify Salones de estilo moderno

دوسری طرف آپ ایک سادہ لکڑی کے خوبصورت ڈیزائن سےآراستہ کھانے کی بڑی میز کو دیکھ سکتے ہیں۔ کریمی رنگ کی نرم وگداز کرسیاں اور لٹکتے ھوئے بیضوی روشنی کے فانوس ایک منفرد سٹائل کے ساتھ اس جگہ کی رونق میں دو گناہ اضافہ کر رہے ہیں۔

ایک خواب جیسی خوب گاہ

homify Dormitorios de estilo moderno

آخر میں ! خواب گاہ کے ایک رومانوی ڈٰیزائن کے ساتھ،ایک پُر امن آرام دہ اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ، جیسا کہ ہمارا خواب ھے ۔ایک کریمی رنگ کا پلنگ اور اسی رنگ کی دیوار کے پسِ منظر کے ساتھ یہ کمرے میں ایک فرحت بخش احساس پیدا کر رہا ھے۔ سادہ ڈیزائن کی چھت کے ساتھ مناسب روشنی کا انتظام کمرے کو روشن اور کشادہ ظاہر کر رہا ھے۔ سیاہ اور سفید رنگ سے مزین قالین کا ٹکڑا کمرے کو ایک جدید اور آرام دہ احساس دے رہا ھے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista