کلاسیک انداز کے ساتھ ایک جدید اور وضع دار اپارٹمنٹ

Hamna – Homify Hamna – Homify
J. P. GREENS FLAT, Spaces Architects@ka Spaces Architects@ka Salones de estilo moderno
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو دارالحکومت میں موجود ایک ایسے اپارٹمنٹ کی سیر کرائیں گے جو کہ ہر دیکھنے والے کو بہت متاثر کرتا ہے۔ تین کمروں کے ساتھ  160 اسکوائر میٹر پر بنا یہ اپارٹمنٹ ایک بڑے میدان کے ساتھ موجود ہے۔ اس اپارٹمنٹ کا ہر ہر کمرہ جدت اور زبردست آرائشی انداز پیش کر رہا ہے.

شاندار کٹاؤ

آج کے اس دورے کا آغاز ہم اس گھر کے خوبصورت دیوان خانے سے کریں گے۔ اس کمرے کا انٹیریر اس لیے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے کہ اس میں شارپ لائنز کا استعمال کیا گیا ہے لیکن اس کو متوازن لک دینے لیے اس کے ساتھ ساتھ گولائی میں میز اور کرسیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس گھر میں زیادہ تر مدھم رنگ استعمال کیے گۓ ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ توجہ آرٹ ورک پر کی جا سکے۔

اس کے علاوہ اس کمرے کی خوبصورت چھت تو دیکھیں، یہ منفردانداز کی روشنی کے ساتھ مل کر اس کمرے کو اور بھی زیادہ حسین بنا رہی ہے۔

​پر تعیش انداز

اب ہم اسی دیوان خانے کو دوسرے رخ سے دیکھیں تب ہمیں پتا لگتا ہے کہ یہ کتنا کشادہ اور کھلے منصوبے والا ہے۔ دونوں کونوں میں موجود بڑی سی کھڑکی سے آتی روشنی اس کمرے کو مزید کشادگی دے رہی ہے۔ اس پورے کمرے کو دیکھیں تو آپ اس کو ایک لاؤنج کی طرح اور کھانے کے کمرے اور دیوان خانے کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

​مختلف اسٹائلز کا جدید مکس

خوبصورت اور جدید کھانے کی جگہ اپنی دلکش شیشے کی میز اور لیدر کی کرسیوں کی وجہ سے اور زیادہ حسین دکھ رہی ہے۔ یہ کھلی سی کشادہ جگہ جدید بھی ہے لیکن اس کی کشادہ جگہ میں سادہ انداز بھی اپنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میز کے اوپر لگے فانوس کو دیکھیں۔ ہے نا منفرد انداز؟

​خوبصورت کنٹراسٹ

اب چلتے ہیں خواب گاہ کی طرف۔ ادھر کی آرائش میں بہت شوخ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ متوازن انداز لانے کے لیے ہلکے خاکی رنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے بہت جدید انداز پیدا ہو رہا ہے۔ ذرا اس کمرے کی آرائش پر غور کریں کہ اس کمرے میں صرف ایک آرٹ پیس استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اس سے ہی یہ کمرہ بہت پر تعیش انداز دینے لگا ہے۔

​دلکش اور متاثر غسل خانہ

یہ غسل خانہ اپنے منفرد لے آؤٹ سے ہم سب کو ہی حیران کر رہا ہے۔ فیروزی رنگ کے ٹائلز اور جدید انداز کا شاور سب کی توجہ کھینچ رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ غسل خانہ اپنے انداز کی وجہ سے باقی سب کمروں سے الگ ہے۔ لیکن یہ باقی پورے گھر کا ہی حصہ لگ رہا ہے.

​دلکش مرکزی خواب گاہ

یہ مرکزی خواب گاہ باقی گھر کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ متاثر کن ہے۔ ذرا اس کی کشادگی تو دیکھیں۔ اب اصل بات بتاتے ہیں کہ یہ کمرہ اس لیے بھی کشادہ لگ رہا ہے کیونکہ ادھر کوئی بھی بڑا فرنیچر استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیوار کی جگہ بڑی بڑی کھڑکیاں جن کی روشنی اس کمرے کو مزید کشادہ کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔

ایک سادہ اور خوبصورت خاندانی گھر جو آپ کا بھی ہوسکتے ہے!

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista