متاثرکن تفصیلات سے بھرا ایک منفرد گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Casa a due altezze, disegnoinopera disegnoinopera Salones de estilo mediterráneo
Loading admin actions …

آج کے ہومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کا تعارف ایک ایسے گھر سے کروائیں گے جو اپنی چھوٹی چھوٹی تفصیلات اور اطالوی طرز آرائش کی وجہ سے تمام گھروں میں منفرد نظر آتا ہے۔ اس گھر کو تیار کرنے والے ماہرین نے اس کے فرنیچر سے لے کر رنگ اور انداز ہر چیز پر توجہ دی ہے۔ اس کی وجہ سے یہ گھر اپنے ارد گرد کے علاقے میں بہت مشہور ہے۔ 

اس طرح کا انداز ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو بہت ہی منفرد ذوق رکھتے ہوں۔ کیونکہ اس گھر میں جدت کو پرانے انداز سے اس خوبصورتی کے ساتھ ملایا گیا ہے کہ یہ آپکو الگ ہی زمانوں کی سیر کراۓ گا۔

چلیں پھر دیکھتے ہیں اس گھر میں ایسا کیا ہے جو سب کو اتنا پسندآتا ہے۔

1- ایک منفرد مکس

یہ مرکزی کمرہ ایک چھوٹا سا باورچی خانہ، کھانے کی میز اور کرسیاں، انڈسڑریل انداز کے لیمپ شیڈ، ایک بڑا سا آرامدہ صوفہ اور انٹیک انداز کا فرنیچر اپنے اندر موجود رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ دیوار سے لٹکی ہوئی پینٹنگ اور دیگر آرائشی اشیاء اس کو مزید منفردبنا رہی ہیں۔

ہے نا یہ ایک منفرد مکس؟ مختلف اشیاء اور اسٹائلز کو آپس میں اس خوبصورتی کے ساتھ ملایا گیا ہے کہ کوئی بھی چیزالگ بھی نہیں لگ رہی لیکن اس گھر کے ہر مکین کا الگ الگ ذوق بھی نظر آ رہا ہے۔

2- پرانے انداز کی نئی تشریح

ہمارے خیال میں سب سے اہم اور سب سے نمایاں اطالوی پرانے طرز کی بنی روشنیاں ہیں جو کہ اس جدید کمرے کو پرانی جہتوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ہے نا یہ ایک زبردست انداز؟

3- چمکدار اور نیا

اس تصویر کو دیکھیں کہ ماہرین نے اتنی مہارت کے ساتھ اس خوبصورت شیلف کو اس چھوٹی سی جگہ میں لگایا ہے اور اس کے اوپر لگا سنک اور جدید انداز کے نلکے اس کو بہت ہی خوبصورت انداز عطا کر رہا ہے۔ اس جگہ کی آرائش بہت ہی سادہ طرز پر کی گئی ہے۔ اس کی اصل خوبصورتی اس کی سادگی اور روشنی میں ہے۔

4- سب کچھ تفصیل میں چھپا ہے

اس تصویر میں بھی پچھلی تصویر کی کہانی کو دہرایا گیا ہے کہ جو بھی چیز استعمال کی جاۓ وہ جدت کے اصولوں پر پوری اترے۔ اگر آپ قریب سے دیکھیں تو آپ کو دیوار پر ہلکا ہلکا ابھرا ہوا ٹیکسچر نظر آۓ گا۔

5- بے داغ اور کارآمد

اس غسل خانے کو پورا پورا دیکھیں تو آپ کو نظر آۓ گا کہ اس میں کس طرح سادگی اور جدت کو اپنایا گیا ہے۔ 

6- کثیر االمقاصد والے کئی سوراخ

یہ کمرہ واقعی اپنی قسم کا ایک ہی کمرہ ہے۔ کسٹم بناۓ گۓ فرنیچر کی وجہ سے اس کمرے کو ہمارے ماہرین اور بھی منفرد انداز دینے میں کامیاب ہو گۓ ہیں۔ اس کمرے میں رکھے گۓ بستر کو سائڈ پر بنی اسٹڈی سے لکڑی کی ایک ایسی دیوار جس میں بے پناہ سوراخ ہیں، الگ کیا گیا ہے۔ ان سوراخوں کا مقصد صرف اسٹائل ہی لانا نہیں ہے بلکہ یہ ہینڈل کے طور پر بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ ہے نا یہ ایک منفرد اور دلچسپ انداز؟

7- ایک کمرہ، دو سطحیں

اس اونچی سطح پر بنائی کغی اسٹڈی تک پہنچنے کے لیے خوبصورت سیڑھیاں ڈیزائن کی گئی ہیں۔ اس اسٹڈی میں ایک نازک اور خوبصورت سی میز اور کرسی رکھی گئی ہے اور اس کے علاوہ چھت کے قریب ایک پتلا سا شیلف بھی بنایا گیا ہے۔

8- اسٹڈی تک پہنچنے کے لیے سیڑھیاں

آخر میں ہم اس کمرے کی سب سے اونچی سطح سے نیچے دیکھتے ہیں کہ ماہرین نے ہر ہر تفصیل پر کس قدر توجہ دی ہے۔ جب ہم اونچائی سے نیچے دیکھتے ہیں تو ہمیں ان سیڑھیوں کا منفرد کٹاؤ آسانی سے نظر آتا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ آپ کو بھی اس روایتی خوبصورتی کا جدت سے ملاپ بہت پسند آیا ہو گا۔

کراچی میں موجود آپ کے خوابوں جیسا بنگلہ

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista