گھر کی انٹرنس کے لیے 7 مختلف انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
창원 재미있는 집 , (주)유타건축사사무소 (주)유타건축사사무소 Casas de estilo moderno Ladrillos
Loading admin actions …

آپ کے گھر کی انٹرنس مہمانوں کو آپ کی شخصیت کا پہلا تاثر دیتی ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ یہ جگہ  آپ کے اچھے ذوق کے مطابق ہی ہو۔ اسی مقصد کے لیے ہم آپ کے لیے 7 ایسے انداز لاۓ ہیں جن کو پسند کر کے آپ اپنے گھر میں استعمال کر سکتے ہیں۔

1. ​راستہ

homify Casas de estilo minimalista

یہ خوبصورت راستہ آپ کو اس حسین اور جدید گھر کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ جبکہ دونوں اطراف میں لگا دلکش باغ اس کو مزید خوبصورت بنا رہا ہے۔

2. ​پتھروں سے آرائش

پتھر کی دیوار نہ صرف آپ کے گھر کے بیرونی حصے کے لیے ایک پائیدار انتخاب ہے بلکہ اس میں آرائشی انداز بھی بہت زبردست ہے۔

3. ​منفرد انداز

سادہ سے باغ کے ساتھ موجود یہ مرکزی دروازہ اور کلاسیک انداز کی چھت آپ کے مہمانوں کو موسم کی سختی سے محفوظ رکھے گی جب تک وہ دروازہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہوں گے۔

4. ​انڈسٹریل

اگر آپ کو مختلف اور منفرد انداز پسند نہیں تو اس طرح کا ڈیزائن آپ کے لیے بہترین ہے۔

5. ​لکڑی کا دروازہ

سادہ سے گھروں میں ایشیائی طرز کی آرائش کے ساتھ اس طرح کے لکڑی کے دروازے بہت بہترین لک دیں گے۔

6. ​دلکش اور متاثر کن

سفید اور سرمئی کے ساتھ پتھروں کا استعمال آپ کی داخلہ گاہ کو بہت ہی خوبصورت بنا دے گا۔ کنکریوں سے سجا یہ راستہ ماحول کو بہت دوستانہ بنا رہا ہے۔ اور اس کے ساتھ گملے میں لگا خوبصورت پودا اسے اور حسین بنا رہا ہے۔

7. ​لکڑی اور شیشہ

یہ شاندار اگلا حصہ دیکھنے والے کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گا کہ اگر فرنٹ اتنا خوبصورت ہے تو گھر اندر سے کیسا ہو گا؟ شیشے اور لکڑی سے سجا یہ گھر اپنی اونچائی کی وجہ سے پوری گلی میں نمایاں ہو گا۔ دروازے کے بالکل ساتھ اونچے درخت (جیسے کہ اس تصویر میں پام کے ہیں) لگانا مت بھولیں۔ یہ اس جگہ کو مزید دل فریب بنا دیں گے۔

گزرگاہوں اور داخلی راہداریوں کی سجاوٹ کے 22 بہترین انداز بھی دیکھیں.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista