ایک تجدید جو آپ کو دیکھنا ہو گی

Resham Ejaz Resham Ejaz
House Interior/Exterior Renovation - Sandton, DOIR Construction (Pty) Ltd DOIR Construction (Pty) Ltd
Loading admin actions …

صرف بڑے گھروں کی تجدید ہی متاثرکن نہیں ہوتی۔ دراصل آج آپ ٹائلیں لگانے والوں کی طرف سے ایک اپارٹمنٹ کی شاندار تجدید نو دیکھنے والے ہیں۔

پہلے اور بعد میں والی تصویروں کے ساتھ آپ جانیں گے کہ کس طرح ایک تباہ حال علاقہ ایک جدید اور عمدہ گھر میں بدل گیا۔ آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ نیا پینٹ اور ٹائلیں کتنی بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ 

رومیٹی نے ایک بار کہا تھا: بقا کا واحد راستہ مسلسل تبدیلی ہے۔ آ

ج ہم دیکھیں گے کہ یہ قول کس قدر اہم ہے۔

پہلے: کچرا خانہ

اس تصویر میں کچن آپ کے سامنے ہے اور آپ اس کی خستہ حالت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ہر جگہ گندگی پھیلی ہے، دیواروں پر سیمنٹ دیکھا جا سکتا ہے اور کاؤنٹر پر ٹوٹی ٹائلیں اور دیوار کے ٹکڑے پڑے ہیں۔

یہ مثال بتا رہی ہے کہ اس گھر کی تجدید کتنی مشکل ہونے والی ہے۔ یہ کوئی سادہ منصوبہ نہیں ہے اور اس میں بہت سا وقت، محنت اور پیسہ لگ سکتا ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ اسے سمجھداری سے کیا جائے، اچھے معیار کی مصنوعات اور بھروسے مند پیشہ وران پر پیسہ لگایا جائے۔

پہلے: بیرونی جگہ

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دروازوں اور کھڑکیوں کی تجدید جاری و ساری ہے جبکہ ٹیرس کو ابھی کام کی ضرورت ہے۔ اینٹوں کا ڈھیر لگا ہے اور فرش گندا ہے۔ 

مگر ہم یہاں استعداد دیکھ سکتے ہیں۔ شیشف کے بڑے بڑے کھڑکیاں دروازے اندرونی حصے میں دھوپ لانے کا باعث بنتے ہیں اور اسے قدرتی روشنی سے بھر دیتے ہیں۔

پہلے: باتھ روم

اس تصویر میں باتھ روم کی حالت بہت خراب ہے، ہر جگہ گندگکی اور پلمبنگ کا سامان بکھرا ہے۔ 

اس مثال سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس گھر کی تجدید کتنی مشکل ہونے والی ہے۔ باتھ روم اور کچن میں کام چل رہا ہے جس سے لگتا ہے کہ اس گھر کو کام کے دوران گھر خالی کرنا پڑا ہو گا۔

بعد میں: خوبصورتی کا نمونہ

یہاں ہم اس نئے تجدید کردہ اپارٹمنٹ کو باغ کی طرف سے دیکھ سکتے ہیں۔ دروازوں اور کھڑکیوں کے نئے فریمز کے ساتھ یہ جدید اور تازہ نظر آتا ہے، جو باقی کہ گھر کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ سفید رنگ ہلکے کتھئی رنگ کے ساتھ دلکش نظر آتا ہے۔ 

یہ اپارٹمنٹ ایک حسین باغ میں کھلتا ہے جو اس کے ڈیزائن کی دلکشی بڑھا دیتا ہے۔ 

کیا آپ اس کے اندرونی حصے دیکھنا چاہیں گے؟

بعد میں: باتھ روم

باتھ روم پچھلی تصویر سے مکمل طور پر مختلف نظر آتا ہے۔ 

دیوار پر لگی چھوٹی، سیاہ ٹائلیں فرش کی بڑی ٹائلوں کے ساتھ جچتی ہیں۔ گہرے پس منظر پر سفید سامان دن لبھاتا معلوم ہوتا ہےجبکہ سلور رنگ کی جھلک اور شاور کا شفاف شیشہ اس جگہ کی جدت میں اضافہ کرتے ہیں۔ 

سیاہ اور سفید کے امتزاج سے بنا یہ واحد کمرہ نہیں ہے۔

بعد میں: کچن

آخر میں ہم دیکھتے ہیں کہ ٹائلیں لگانے والوں نے کتنا شاندار کام کیا ہے۔ فرش کی بڑی بڑی سیاہ ٹائلیں دیوار کی چھوٹی ٹائلوں کے ساتھ میل کھاتی ہیں۔ سیاہ رنگ سفید الماریوں اور درازوں کے ساتھ خوبصورت نظر آتا ہے اور کافی منفرد وضع بناتا ہے۔ 

ڈیزائنرز نے کالے گرینائٹ کے کاؤنٹر چنے جو پائیدار اور جاذب نظر ہیں جبکہ سلور سامان اس کمرے میں جدت لے آتا ہے۔ 

یہ چھوٹا سا اپارٹمنٹ نیا اور خوشگوار نظر آتا ہے۔ 

اگر آپ کو یہ تجدید پسند آئی تو یہ بھی دیکھیے: گھر کی سجاوٹ کا ایک ایسا منصوبہ جو آپ کو لاجواب کر دے گا۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista