خود کو ایک بدصورت گھر سے بچائیں: پانچ غلطیاں جن سے بچنا چاہیے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Caúcaso, MARIANGEL COGHLAN MARIANGEL COGHLAN Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo moderno
Loading admin actions …

وہ کیا چیز ہے جو آپ کے گھر کو حسین سے خوفناک بنا دے۔ گندگی اور بکھرا سامان خوبصورت سے خوبصورت گھر کو بھی کسی کوڑے دان جیسا بنا دیتی ہیں۔ایک خراب اور غیر منظم ماحول آپ کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ دیتا ہے۔ تو آج کی شام تنظیم کے نام۔ ہم آپ کو دکھائیں گے کہ آپ کے گھر میں ایسا کیا ہے جو آپ کو نظر نہیں آتا تا کہ آپ ایک ہی بار اس سب کا صفایا کر سکیں۔

کیا آپ اپنے گھر میں تبدیلی لانے اور اسے نیا کرنے کے لیے تیار ہیں؟ آپ مدد کے لیے جب چاہیں ہومی فائی پر پیشہ وروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پڑھیے اور ہماری ان پانچ غلطیوں کی فہرست دیکھیے جن سے بچ کر آپ ایک بدصورت گھر سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

پہلی غلطی: غیرمنظم داخلہ

وہ پہلی جگہ جہاں سے آپ کو یہ پتا چلےگا کہ آپ کا گھر کچھ زیادہ خاص نظر نہیں آ رہا، دروازے کے ساتھ والی جگہ ہے۔ آپ کے گھر کا داخلہ آپ کے اور باقی گھر والوں کے بارے میں بہت کچھ کہتا نظر آتا ہے۔ اگو یہ جگہ گندی اور غیرمنظم ہے تو باقی گھر بھی ایسا ہی ہو گا۔ داخلے کو اپنے گھر کا مرکزی سٹیج سمجھیں۔ اس کی صفائی اور خوبصورتی میں فخر محسوس کریں۔ اس کا حق ہے کہ اسے سجایا جائے۔ ایسا فرنیچر رکھیں جو ایک سے زیادہ کام کرے جیسا کہ ایسا بنچ جس میں سامان بھی رکھا جا سکے۔ ایسی الماریوں کے بارے میں سوچیں جن سے گند نیچے نہ گر رہا ہو۔

دوسری غلطی: پرانی دیواریں

دیواروں کی اہمیت کو کم نہ سمجھیں۔ اگر دیکھا جائے تو یہ گھر کے باقی تمام عناصر سے زیادہ جگہ لیتی ہیں۔ اگر آپ کی دیواروں کو صفائی، رگڑائی یا نئے پینٹ کی ضرورت ہے تو یہ مہمانوں کو فورا نظر آ جائے گا۔ گھر کے ہر کمرے کی دیواروں سے ہر قسم کے داغ اور نشانات  کو مٹانا یقینی بنائیں۔ اندونی حصف کو نیا بنانے کے لیے اس پر نیا پینٹ کرنا آپ کے گھر کو ایک نئی زندگی دے دے گا۔

تیسری غلطی: گندا باورچی خانہ

کچن ایک اپنائیت بھری اور بےعیب جگہ ہونی چاہیے جہاں آپ گھنٹوں رک کر کیک بنانے کے ساتھ ساتھ گپیں بھی لگا سکیں۔ اگر آپ خود کو زیادہ تر باہر سے کھانا آرڈر کرتا پائیں تو اس کی وجہ ضرور سوچیں۔ شاید آپ کے کچن کو کچھ دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ ایک گندا اور غیر آرام دہ کچن ایک بڑی غلطی ہے۔ سامان رکھنے کی اتنی جگہ بنائیں کہ کھانا پکانے کا سامان اور برتن وغیرہ آسانی سے مل جایا کریں۔اس کی مرمت اور خراب سامان کی تبدیلی کو ہمیشہ جاری رکھیں تا کہ آپ کو کچن چمکتا رہے۔

چوتھی غلطی: خراب بدبو

Sala Casa GL homify Salones de estilo moderno Mármol

خوشبو والی موم بتیوں یا مصنوعی سپرے سے بدبو چھپانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو گھر کی ہوا میں باسی پن محسوس ہوتا ہے تو سوچیں کہ مہمانون کو یہ کیسا لگے گا۔ اس کے ذمہ داروں میں شامل ہیں:

- پرانے ایئر فلٹر - میلے پردے اور بستر کی چادریں - کھڑا ہوا پانی - بند نالیاں یا نکاسی کے نظام میں گڑبڑ

پانچویں غلطی: غیر آرام دہ باتھ روم

پرانے انداز کے باتھ روم بہت برے ہوتے ہیں۔ کوئی بھی ایسے باتھ روم میں نہانہ نہیں چاہے گا جہاں شاور کے پردے پر پھپھوندی لگی ہو۔ اپنے گھر کے غسل خانوں اور تبدیلی لباس کے کمروں پر خاص توجہ دیں۔ باتھ روم کو نیا اور تازہ دم کرنے کی کوششیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں بلکہ یہ ہمیشہ سراہی جاتی ہیں۔

چھٹی غلطی: بلا سوچے سمجھے کی گئی سجاوٹ

آپ کا لا‎ؤنج آپ کے سارے گھر کو پیش کرتا ہے۔ اسے سجاتے وقت اسے بلا سوچے سمجھے سیل پر ملے سامان یا تحفے میں ملے گل دانوں سے نہ بھر دیں۔ اپنے لاؤنج کو ایک ایسا سٹیج سمجھیں جہاں آپ کی شخصیت چمکتی ہے۔ اسے ایسے سامان سے بھریں جو آپ سے باتیں کرے اور آپ شوق اور دلچسپیوں کی عکاسی کرے۔ آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک رہنے کا کمرہ آپ کو کس قدر خوش کر سکتا ہے جب اسے خاص آپ کے لیے سجایا گیا ہو۔ 

ہماری گھر کو بدصورت بنانے والی غلطیاں پڑھنے کے لیے شکریہ۔ اب دیکھیے آپ کو اکسانے کے لیے ۵ دلکش ارضی مناظر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista