۸ ایسی غلطیاں جن سے اپنے گھر کے مرکزی دروازے کے لیے بچا جاسکتا ہے

Shahtaj Shahtaj
Bungalow, Justus Mayser Architekt Justus Mayser Architekt Bungalows
Loading admin actions …

ہم سب مختلف چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو مرکزی داخلی راستہ بناتے وقت ہمیں اپنے ذہن میں رکھتے ہیں۔ لیکن اکثر ہم ان غلطیوں کے بارے میں بھول جاتے ہیں جو ہم عام طور پر کرتے ہیں اور جس سے ہمیں کسی بھی قیمت پر بچنا چاہیے۔ بنیادی غلطیاں جو لوگ مرکزی داخلی راستے یا پیش منظر کو ڈیزائن کرتے وقت کرتے ہیں ان کا آئیڈیا دینے کے لیے یہاں ۸ تجاویز اور تصاویر ہیں جو مدد کریں گی۔

۱ . استحکام اور محفوظ

ہم میں سے اکثر لوگ ہمیشہ اپنے مرکزی داخلی راستے کی جمالیاتی کشش اور خوبصورتی کا سوچتے ہیں، اُس کے تحفظ کے نقطہ نظر سوچنے کے بجائے۔ اسی وجہ سے، یہ ضروری ہے کہ ایسے مواد استعمال کیے جائیں جو نہ صرف مستحکم ہوں بلکہ ہمارے گھر کو اضافی حفاظتی تہہ بھی فراہم کرے۔ ان مقاصد کے لیے بہترین تعمیراتی مواد عام طور پر لکڑیاں اور پتھر ہوتے ہیں۔

۲ . قدرتی اندازِ کا

homify Casas de estilo moderno

دوسری چیز جو اکثر ہم نظر اندازِ کردیتے ہیں خاص کر جب ہمارے چھوٹے گھر ہوں وہ ہے باغ۔ اپنے بیرونی پیش منظر پر قدرتی منظر کا اضافہ کرنے سے، آپ اپنی جگہ کو نہ صرف زندہ دل بنائینگے بلکہ اپنے گھر میں مثبت تبدیلی بھی لے کر آئینگے۔ ضروری نہیں کہ آپ بڑا باغ ہی بنائیں بلکہ آپ موجودہ جگہ کو پودوں کے استعمال سے بھی سجا سکتے ہیں۔

۳ . شخصیت

homify Casas de estilo moderno

ہم سب کو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ ایسے تعمیراتی مواد کا استعمال کریں جو ایک دوسرے کے ساتھ بخوبی جچے۔ اپنے گھر کے مختلف حصے بنانے کے لیے اتفاقی مواد استعمال کرنے سے، آپ غالباً جگہ کی پوری شکل بگاڑ دینگے۔ خوبصورت بیرونی حصے کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ پہلی ایسی چیز ہوتی ہے جس پر آپکے مہمان آپکے گھر میں آنے سے پہلے غور کرینگے اور یہ آپکی شخصیت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

۴ . رنگ

گھر کو ہر وقت شاندار دکھنا چاہیے چاہے دن ہو یا رات۔ ایسے رنگ کو منتخب کرنا جو گھر پر صرف دن میں اچھا لگے یا رات میں، ایک بہت بڑی غلطی ہے جس سے بچا جانا چاہیے۔ اِس معاملے سے نمٹنےکے لیے پیسٹل کلرز کا انتخاب اور اپنے مرکزی داخلی راستے بھر میں مناسب فانوس کا استعمال بہترین طریقہ ہے۔

۵ . استقبالیہ

آپکا مرکزی داخلی راستہ کبھی بھی ٹھوس دیوار نہیں لگنا چاہیے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے مہمانوں کو آپکا گھر پسند آئے اور وہ اکثر یہاں آیا کریں تو شاہانہ بیرونی حصے کا انتخاب اچھا رہیگا۔ پھیکے رنگوں اور بلاک کی ساخت کا استعمال آپکے گھر کو استقبالیہ منظر نہیں دیگا۔

۶ . مرکزی دروازہ

homify Casas de estilo moderno

دوسری چیز جسکے ساتھ ہم اکثر غلطیاں کرتے ہیں وہ ہے ہمارا مرکزی داخلی دروازہ۔ ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ دروازہ ان لوگوں کے لیے کھولنے میں آسَان ہونا چاہیے جو لوگ پہلی بار آپکے گھر تشریف لا رہے ہیں۔ پیچیدہ نظام آپکے مہمانوں کو بے آرام کر سکتا ہے۔

۷ . انتہائی وضع قطع

کبھی کبھار کسی مخصوص چیز کا بہت زیادہ اضافہ بھی آپکے گھر کو بے ترتیب بنادیگا۔ جیسے اِس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ڈیزائنر نے ایک چھوٹی جگہ پر بہت سارے پودے لگا دیئے ہیں جس سے یہ ایک بےترتیب باغ لگ رہا ہے۔ پودوں کی مقدار کم کرکے اور انھیں دیواروں کے ساتھ منظم کرکے رکھنے سے اِسکی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

۸ . غیرضروری شگاف

اپنا مرکزی داخلی راستہ ڈیزائن کرتے وقت غور کرنے والی آخری اور سب سے اہم چیز یہ ہے کہ غیرضروری شگاف کا شمول نہ ہو۔ اپنے مرکزی داخلی راستے میں بہت زیادہ کھڑکیاں اور روشن دان نصب نہ کریں۔ یہ ایک غلطی ہوگی جو مجرموں اور چوروں کو با آسانی گھر میں داخل ہونے کا راستہ فراہم کردیگی۔ 

اِس طرح کی مزید تجاویز کے لیے دیکھیں ہماری دوسری آیڈیابکس۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista