گھر کو تبدیل کرنے کے دس تیز اور سستے طریقے

Farheen Farheen
4BHK Interior, Ghar360 Ghar360
Loading admin actions …

یہ سوچ کر ہی کتنا اچھا لگتا ہے کہ انٹیریئر ڈیزائنر ایک پوری آپ کے گھر کو سنوارنے میں لگی ہے لیکن اگر وقت کی محدود ہو اور بجٹ کم ہو تو؟ پریشان مت ہوں ہم آپ کے لیئے لائے ہیں کچھ ایسی تجاویز جن پر عمل کر کے آپ اپنے گھر کو بہت شاندار بنا سکتے ہیں اور اس میں اچھی بات یہ ہے کہ آپکو ڈائی کا ماہر ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ حقیقتا آپ حیران ہوں گے یہ دیکھ کر کہ یہ کتنی آسان ہیں کہ ہم خود بھی کر سکتے ہیں۔ آئیں اور ان تجاویز کو دیکھیں اور سوچیں ان میں سے کونسی آپ ٹرائی کریں گے۔

۱۔ دیواروں پر اضافہ کریں

اپنے گھر کو آسانی اور تیزی سے بدلنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ دیواروں کے اوپر مصوری کو یقینی بنائیں۔ یہ مت بھولیں کہ IKEAکے پاس بنے بنائے فریمز ہوتے ہیں تو اب آپ اپنے گھر کو سجا سکتے ہیں بغیر کسی عمل میں داخل ہوئے۔

۲۔ فرنیچر کی جگہ تبدیل کریں

UWS Duplex , Atelier036 Atelier036 Salones de estilo moderno

کچھ نیا خریدنے کی بجائے آپ پرانے فرنیچر کی جگہ تبدیل کر کہ ایک نئی وضع حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ مشہور ہے کہ تبدیلی آرام کی طرح ہی ضروری ہے تو اپنے لیونگ روم سے شروع کریں اور پھر دیکھیں آپکو کیسا لگتا ہے؟

۳۔ کچھ نئے لوازمات کا استعمال کریں

بجٹ کو خراب کیئے بغیر اپنے گھر کو سنوارنے کا بہترین ذریعہ لوازمات ہیں۔ کچھ کشن یہاں، کچھ موم بتیاں وہاں اور تھوڑے سے تازہ پھول اور آپکا گھر انٹیریئر میگزین کے ٹاپ گھروں میں سے ایک ہوگا۔

۴۔ ایک اندر بنا ہوا بک شیلف ٹرائی کریں

Apartament w Krakowie o powierzchni 113 m, AvoCADo AvoCADo Salones de estilo escandinavo

دیواروں کا بہتر استعمال کریں اور دیوار کے اندر بنا ہوا ایک بک شیلف لیں۔ یہ جگہ کم گھیرتا ہے فیش ایبل اور ستھرا لگتا ہے۔ یہ آپکو مزید اسٹوریج فراہم کرتے ہیں اور بہت خوبصورت لگتے ہیں۔

۵۔ایک جاندار دیوار کے بارے میں کیا خیال ہے؟

اس خوبصورت اور آسان تجویز کے بارے میں کیا کہنا ہے؟ ایک پینٹ کا ڈبہ لیں اور ایک خوبصورت دیوار پینٹ کریں یہ باقی کمرے کے ساتھ بہت خوبصورت اور اعلیٰ لگے گا۔

اگر آپکو مالٹا رنگ پسند ہے تو وہ کریں یہ بہت خوبصورت لگے گا۔

۶۔ فرنیچر کا رنگ تبدیل کریں

بات پینٹ کی ہورہی تھی، اگر آپ کا فرنیچر بہت مہنگا تھا لیکن اب آپ اس سے بور ہوگئے ہیں لیکن پھینکنا بھی نہیں چاہتے تو یہ وقت ہے اسکا رنگ بدلنے کا، آپ منٹوں میں ایک خاص رنگ دے سکتے ہیں اور اگر آپکو ختم کرنے کے بعد رنگ پسند نہیں آیا کوئی بات نہیں دوبارہ ڈبہ اٹھائیں اور رنگ تبدیل کریں۔

۷۔کیا وال پیپر کوئی تبدیلی لاتے ہیں

4BHK Interior, Ghar360 Ghar360

اگر دیوار رنگنے میں آپکو لطف محسوس نہیں ہورہا تو دیوار کو تیار کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اب بہت ہی اسٹائلش قسم کے وال پیپر آگئے ہیں جن کو بس کھولیں اور لگائیں والا کام ہے۔ ایک منٹ میں خوبصورت دیوار حاضر ہے۔ سوال صرف اتنا ہے کہ آپ کتنے بہادر ہیں؟

۸۔ پس منظر کی ٹائلوں کو بدلیں

homify Cocinas de estilo clásico Cambria Quartz,White cabinets,White kitchen,blue walls,blue backsplash,quartz,dark island

اگر آپ منجھے ہوئےڈائر ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ آپ تھوڑا ٹائلنگ کا کام کرنے سے گھبرائیں گے اپنے کچن کو تروتازہ کرنے کے لیئے۔ چھٹی کے دن کچھ ٹائلیں لے آئیں پرانی ٹائلوں کو اکھاڑ پھینکیں اور نئی ٹائلوں سے اپنے گھر کو نئی وضع دیں۔

۹۔ گہرائی سے صفائی کریں

یہ صرف ایک مذاق نہیں ہے---- اگر آپ نے کبھی اپنے گھر کی اوپر سے نیچے صفائی نہیں کی تو اپ سوچ نہیں سکتے کہ اس سے کیسا محسوس ہوتا ہے؟ اسکا احساس ہی الگ ہے۔ صفائی کے بعد کھڑکیاں کھول دیں، تھوڑی تازہ ہوا اور قدرتی روشنی کو اندر آنے دیں۔ ہمیں لگتا ہے اس تجویز کو ازمانے کے بعد آپ کو اس سے عشق ہوجائے گا۔

۱۰۔ اپنی راہداری کو تھوڑا خاص بنائیں

آخری لیکن کام کا--- اپنے دروازے پر آئیں اور یہاں کے انٹیریئر اور سجاوٹوں کو خاص بنائیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ سادگی خوبصورتی کی کنجی ہے تو تھوڑے پودے لگائیں اور تھوڑی سی روشنیاں راہداری کو چار چاند لگا دیں گی۔ صرف اتنی سی محنت سے آپکے گھر کا سامنے کا حصہ خوبصورت اور دلکش ہوجائے گا۔

کچھ اور ڈائی کی تجاویز درکار ہیں یہ دیکھیں: لکڑی کے فرنیچر کو بہتر بنائیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista