پرکشش پانچ اطالوی اپارٹمنٹ جو آپکو دیوانہ بنادیں گے

Farheen Farheen
Appartamento a Garbatella, Archifacturing Archifacturing Salones de estilo industrial
Loading admin actions …

یہ ۵ گھر جو بہت اسٹائلش، فیشن ایبل اور خوبصورت ہیں تمام اٹلی کی آرکیٹیکٹ اور انٹیریئر ڈیزائنر کمپنی نے بنائے ہیں۔ کچھ لوگوں کی راہداریوں پر شیلفس لگے ہوتے ہیں جن پر کتابیں پڑی ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں کے لاونچ میں گہرے لال رنگ کے صوفے درمیان میں پڑے ہوتے ہیں۔کئی لوگوں کے پڑھائی کے کمرے بلکل الگ ہوتے ہیں جن میں شیشہ لگے ہوتے ہیں۔

ان سب کی اپنی شخصیت ہوتی ہیں اور منفرد تفصیلات ہوتی ہیں۔ لیکن ہمارے پاس ایسے ۵ اپارٹمنٹ ہیں جنکوآپ اپنا کہنا چاہیں گے۔ آئیے انکو دیکھیں۔

۱۔ شاندار بند ہونے والے دروازے اور رنگ

ہمارے پہلے گھر میں ایک دھندلے شیشے کا استعمال کیا گیا ہے۔ موسیقی کے کمرے اور لاونچ کو الگ کرنے کے لیئے چھوٹے اپارٹمنٹس میں بہت ضروری ہیں۔

ڈیزائنر نے نا صرف دروازوں کا استعمال ہوشیاری سے کیا ہے بلکہ رنگوں کا ااستعمال بھی کمال انداز میں کیا ہے۔ گہرے پیلے رنگ کی کرسیاں ہیں جبکہ باقی انٹییریئر ہلکے رنگ کا رکھا گیا ہے۔ باتھ روم میں ہلکا نیلا رنگ کیا گیا ہے تاکہ مکین سکون محسوس کریں۔

۲۔ بنیادی غیرجانبدار اور آرام دہ باتھ روم

یہ دوسرا اپارٹمنٹ رنگوں کے اعتبار سے کچھ میچور ہے اس میں زیادہ غیر جانبدار، قدرتی لکڑی اور اینٹوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اس گھر میں اسٹار صرف باتھ روم ہے جہاں دیورایں، باتھ ٹب ، شیشہ ایک دیہاتی احساس پیدا کرتے ہیں۔

کونے والے ٹیبل کے ساتھ یہ باتھ روم بلکل ایک ہوٹل کے کمرے جیسا لگتا ہے۔

۳۔ چمکدار رنگ اور بہت ساری روشنیاں

یہ چھوٹا سا اپارٹمنں ایک ہی وقت میں خوبصورت اور دلکش ہے۔جس میں لیونگ،باورچی خانہ اور ڈائینگ کے لیئے ایک ہی کمرہ ہے جس کو ایک رگ کے ذریعے علیحدہ ہے۔

مختلف انداز کی روشنیاں[ میز پر روشنیاں، باورچی خانے میں روشنیاں اور لیونگ روم میں ایڈجسٹ ہونے والے لیمپس] بھی جگہ کو الگ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہیلوجن روشنیاں بھی راہداری میں اوپر کر کہ لگائی گئی ہیں جو کہ ایک الگ فیچر ہیں۔

۴۔ ایک گھر ان کے لیئے جو چست ہیں

کتابوں اور فرنیچر سے سے بھرا ہوا غیرجانبدار رنگوں ، سادہ پیسس کے ساتھ یہ اپارٹمنٹ کلاسک اسٹائل والوں کے لیئے مناسب ہیں۔ ایک راہداری جس میں کونے میں ایل شکل کا صوفہ رکھا گیا ہے۔ کچن میں ڈائینگ ٹیبل الماریاں سفید اور سیاہ کے امتزاج سے بنائے گئے ہیں۔

۵۔ رنگ جگہ بناتے ہیں[ اسٹوڈیو کے لیئے بھی کافی ہے]

دوسروں کی طرح اس آخری اپارٹمنٹ میں رنگوں کا استعمال صحیح طریقے سے کیا گیا ہے جو ماحول کو بلکل الگ بناتا ہے۔ شاندار نیلا ، سفید ماربل سیاہ کے ساتھ ملا کر اس باورچی خانے کو تیار کیا گیا ہے۔ بیڈ روم کے لیئے گہرے اور شاندار رنگ، باتھ روم کے لیئے گہرا اور شاندار ہرا رنگ، لیونگ روم کے لیئے پر سکون سفید رنگ لکڑی کے ساتھ۔ ہر کمرے کو الگ موڈ کے حساب سے تیار کیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں ایک اکگ سے اسٹوڈیو بھی بنایا گیا ہے جسکی الگ شیشے کی دیوار ہے جو یہ یقین دلاتی ہے کہ آپکی پرائیوسی اور تنہائی کو یقینی بناتی ہے۔ ہمیں کہنا پڑے گا : خوبصورت اور کمال۔۔۔۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista