کمرے کو تقسیم کرنے والی لکڑی کی آڑ

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Salones de estilo moderno
Loading admin actions …

جیسے جیسے کھلے گھر مشہور ہوتے جا رہے ہیں، لکڑی کی آڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ مگر ان کے ابھرنے کی وجہ کوئی بھی ہو، ہمیں یہ پسند ہیں۔

جگہ تقسیم کرنے کا ایک آسَان راستہ فراہم کرتے ہوئے یہ قدرتی روشنی کا راستہ نہیں روکتیں اور فیشن ایبل اور شاندار نظر آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹیریر ڈیزائنرز  نے اپنے پسندیدہ منصوبوں میں ان کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ آپ یہ دیکھ کر جھوم اٹھیں گے کہ لکڑی کی آڑیں کتنی متاثر کن اور جمالیاتی نظر آ سکتی ہیں، مگر اگر آپ کو پِھر بھی کوئی شک ہے تو ان ۱۶ بے مثال اندازوں پر ایک نظر ڈالئے جو ہم نے ڈھونڈے ہیں۔

یہ ہر گھر اور ہر رہنے کے کمرے کے لیے استعمال کے قابل ہیں اور آپ کا بڑھئی انہیں آسانی سے بنا لے گا، جب تک آپ اسے چائے بسکٹ سے نوازتے رہیں۔

۱. پتلا اور ڈبا نما

یہ آڑ چھوٹی سہی مگر حیرت انگیز طور پر کارآمد ہے۔ اسے منفرد اندازِ میں کاٹا گیا ہے جو بہت سی توجہ گھیرتا ہے اور رہنے کے کمرے کو کمال کے درجے پر پہنچا دے گا۔

۲. جاپانی انداز کا

جاپانی اندازِ کا بنا لکڑی کا سجاوٹی سامان کسی چیز سے مات نہیں کھا سکتا۔ بس اِس دلکش لکڑی کی سکرین پر ایک نظر ڈالیے جو کھل کر باہری دنیا اندر لے آتی ہے۔

۳. مضبوط اور کارآمد

یہ لکڑی کی آڑ سادہ ہے مگر ایک جدید جگہ میں کشش اور اپنایت شامل کرتی ہے۔ اور ہمیں سَجاوَٹی سامان کا اضافہ بہت پسند ہے۔

۴. بڑی جگہ کا تاثر دینے کے لیے لگایا گیا آئینہ

homify Salones de estilo moderno

کتنا چالاک نظر کا دھوکہ ہے!

اِس لکڑی کی آڑ میں ایک ایسا شیشہ لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ تقریباً غائب ہو جاتی ہے۔ چھوٹے گھروں میں جگہ کی کمی چھپانے کا کیا ہی شاندار طریقہ ہے۔

۵. پیچیدہ نقاشی

اِس لکڑی کی آڑ کے درمیان بنا پیچیدہ ڈیزائن ایک عام سی آڑ کو خاص بنا دیتا ہے۔ ایک منفرد اندازِ بنانا کا کتنا ہی اچھا طریقہ ہے۔

۶. سادہ افقی پٹیاں

سادہ اور پیاری، لکڑی کی یہ سلین روشنی روکے بغیر اور کمرے کو چھوٹا کیے بغیر اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیتی ہیں۔

۷. سفید اور نفیس

یہ مت بھولیں کہ آپ لکڑی کی آڑوں پر رنگ بھی کر سکتے ہیں۔ ہم اِس سفید ڈیزائن کے پیچھے پاگل ہو چکے ہیں۔ شاطر پٹیوں اور کارآمد شیلف کے ساتھ یہ عملی اور خوبصورت ہے۔

۸. مختلف اور پودوں سے بھرا ہوا

آج کل سبز دیواروں کا فیشن ہے تو کیوں نہ لکڑی کی آڑ کی مدد سے اسے بنایا جائے؟ ایک باورچی خانہ کتنا مکمل ہو جائے گا جب آپ اس میں کچھ جڑی بوٹیاں بھی اگا سکیں۔

۹. یک رنگی اور منفرد

لکڑی کی یہ آڑ کس قدر مختلف ہے۔

مستطیل سوراخوں والی یہ یک رنگی آڑ ثابت کرتی ہے کہ لکڑی کی آڑیں کسی بھی گھر کی سجاوٹ کے لیے بہترین ہیں۔

۱۰. گھر کے سامان کے لیے

homify Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo moderno Accesorios y decoración

یہ کسی نے نہیں کہا کہ لکڑی کی آڑیں صرف سجاوٹ کے لیے ہوتی ہیں اور یہ خوبصورت، دلچسپ مثال اِس کا ثبوت ہے۔ یہ آپ کا خزانہ رکھنے کے لیے بہترین جگہ ہے اور ایک تنصیب کردہ گیلری معلوم ہوتی ہے۔

۱۱. زاویائی اور دیدہ زیب

لکڑی کے بے شمار ٹکڑوں سے بنی اِس آڑ نے ہمارا دِل موہ لیا۔ مکڑی کے جالے جیسے اندازِ کو نظر اندازِ کرنا ناممکن ہے، جو بتاتا ہے کہ کہان پر ایک جگہ ختم اور دوسری شروع ہو رہی ہے۔

۱۲. چھت تک اونچی

دلنشین! اِس شاندار لکڑی کی آڑ کے تعارف کے لیے اِس سے بہتر لفظ اور کیا ہو سکتا ہے؟ مختلف، خوبصورت اور راہدری بنانے کے لیے پر اثر، اِس لکڑی کا دلکش رنگ حیرت میں دال دیتا ہے۔

۱۳. دیواروں میں تنصیب کردہ

homify Salones de estilo moderno

اگر آپ لکڑی کی آڑ تو لگانا چاہتے ہیں مگر اپنے گھر کی کسی دیوار سے ہاتھ نہیں دھونا چاہتے تو کیوں نہ ان دونوں کو ملا دیا جائے؟ 

اِس تنصیب کردہ آڑ کا ڈیزائن روشنی کی آمد و رفت کو یقینی بناتا ہے، غیر معمولی نظر آتا ہے اور دیواریں ان کی جگہ پر رہنے دیتا ہے۔

۱۴. مشکل سے موجود مگر با اثر

چھوٹے فلیٹوں میں لکڑی کی آڑ کا استعمال جگہ کو چھوٹا کیے بغیر تقسیم کرنے کے لیے بہترین ہے۔

یہاں ایک سفید لکڑی کی آڑ یہ کام کرتی دکھائی دیتی ہے اور بے مثال نظر آتی ہے۔

۱۵. کلاسک اور جدید

یہ سننے میں عجیب لگتا ہے مگر لکڑی کی آڑیں ایک ہی وقت میں کلاسک اور جدید نظر آتی ہیں۔

اِس رہنے کے کمرے کو لکڑی کے کچھ شہتییروں کی مدد سے کھانے کے کمرے سے خوبصورتی سے الگ کیا گیا ہے اور یہ ایک ہی وقت میں تازہ بھی لگتا ہے اور روایتی بھی۔

۱۶. روشنی اندر لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا

یہ تصویر لکڑی کی آڑوں کو روشن کرنے کا طریقہ بتاتی ہے۔ اِس تنصیب کا ڈیزائن حیرت انگیز ہے جس کے بے ترتیب کٹ اسے دلچسپ بناتے ہیں۔ پیچھے موجود روشنی ایک شاندار تاثر دیتی ہے۔

دیواروں کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: وہ ۱۷ تہیں جو آپ کی دیوار کو خوبصورت بنائیں گی۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista