خواب گاہ کے ڈیزائن میں کی جانے والی عام غلطیاں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Residência Condomínio South Valley, Piloni Arquitetura Piloni Arquitetura Dormitorios de estilo clásico
Loading admin actions …

کیا یہ بہت عام سی بات نہیں ہے کہ آپ اپنا نیا بیڈ روم ڈیزائن کرنے کے چکر میں اتنے جوش میں آ جائیں کہ آخر میں وہ آپ کی توقعات پر پورا نہ اترے؟ یہ جاننا تقریباً ناممکن ہے کہ آپ سے غلطی کہاں ہوئی ( اگر آپ ایک ماہر انٹیریر ڈیزائنر نہیں ہیں تو )، جس کی وجہ سے یہ عمل مزید غصے کا باعث بن جاتا ہے۔ 

ہم نے خواب گاہ ڈیزائن کرتے وقت کی جانے والی ۱۰ سب سے عام غلطیاں ڈھونڈی ہیں، جنہیں ڈھونڈنا تو مشکل ہے مگر وہ آپ کے کمرے کو خوش نما کم اور خراب زیادہ بنا دیتی ہیں۔ مگر چونکہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ تنگ آ کر گھر کو بہتر بنانا ترک کر دیں، ہم آپ کو ابھی ان کے بارے میں بتائیں گے۔

ہم ابھی آپ کو ان سے آگاہ کریں گے۔ ایک خوبصورت خواب گاہ بنانے کے لیے تمام ضروری تجاویز حاصل کرنے کے لیے تیار ہو جائیے۔ یہ ہیں وہ غلطیاں جن سے آپ کو بچنا ہو گا۔

۱. بیڈ کراؤن کے اوپر موجود ناقابلِ برداشت الماریاں

کیا آپ کو وہ دن یاد ہیں جب بستر کے ہیڈ بورڈ کے ارد گرد تنصیب کردہ الماریاں بنانے کا رواج تھا؟ بے شک جدید صورت میں یہ کہیں زیادہ دِل آویز لگتے ہیں، پُرانے اندازِ کی بڑی بڑی الماریان نصب کرنے سے آپ کا کمرا چھوٹا ہو اجائے گا اور بہت برا لگے گا۔

حَل: ہموار اور لمبی الماریاں چنیں جو چھت تک جاتی ہوں مگر ہیڈ بورڈ کو خالی چھوڑ دیں۔

۲. بیڈ شیٹ زیادہ شوخ رکھنا

اگر آپ ایک پرسکون ماحول بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو بہت چمکدار اور شوخ سامان کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ سوچنے میں تو اچھے لگتے ہیں مگر آپ دیکھیں گے کہ یہ کچھ زیادہ ہی دِلفریب ہیں اور شاید آپ کو سکون کی نیند نہ لینے دیں۔

حَل: قدرتی کاٹن میں درمیانی رنگ بہترین رہتے ہیں۔

۳. ضرورت کے مطابق دیوار میں تنصیب کردہ شیلف نہ ہونا

ہم سب کے پاس آرائشی سامان اور تصویریں ہوتی ہیں جو ہم سامنے رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے کمرے میں دیوار میں تنصیب کردہٍ شیلف نہ بنوانا ایک بڑی بیوقوفی ہو گی۔

حَل: سادہ، اونچائی پر رکھے جانے والے شیلف جدید بھی لگیں گے اور سامان رکھنے کے لیے جگہ بھی فراہم کریں گے۔

۴. غلط سائز کا قالین چننا

ہم میں سے بہت سے یہ غلطی کرتے ہیں اور صرف بیڈ روم میں نہیں اور کمروں میں بھی۔ آپ کو اپنے بیڈ کے سائز کو دھیان میں رکھنا چاہیے کیوں کہ یہی قالین کو فرش پر جمائے گا۔

حَل: بیڈ سے بڑا قالین ڈھونڈیں، مگر اتنا بڑا بھی نہیں کہ وہ سارا فرش ڈھانپ لے۔ آپ بیڈ سے اُتَر کر ایک نرم سطح پر پاؤں رکھنا چاہیں گے مگر پورے کمرے میں پھیلا قالین نہیں۔

۵. آئینہ نہ لگانا

نہ صرف آئینے یہ ثابت کرنے کے لیے ضروری ہیں کہ آپ گھر سے نکلنے سے پہلے حقیقت میں بھی اتنے ہی اچھے نظر آ رہے ہیں جیسا کہ آپ کو لگتا ہے بلکہ یہ ساری جگہ قدرتی روشنی پھیلانے کے لیے بھی لازمی ہیں اور ان کی وجہ سے کمرا بڑا لگتا ہے۔

حَل: آپ کو ساری دیوار پر آئینے اگانے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک بڑا اور خوب صورت آئینہ ڈھونڈیں۔

۶. بجلی کی تاریں کھلی چھوڑ دینا

اِس دور میں بھی بجلی کی تاریں کھلی چھوڑ دینا ایک سست ترین غلطی ہے۔

حَل: بجلی کے سامان کو بے شکن اور صاف ستھرا رکھنا کوئی مشکل کام نہیں تو اپنے لیمپ کے لیے ہوشیاری سے سوئچ لگانا بھولیں ( جیسا کہ بیڈ کے ساتھ رکھی میز کی درازوں میں ) اور ان تاروں کو چھپائیں۔

۷. ڈریسنگ ٹیبل کی نفی کرنا

homify Dormitorios de estilo clásico

شاید آپ میں سے کچھ کو یہ لگتا ہو کہ ڈریسنگ ٹیبل کا رواج اب پرانا ہو چکا ہے مگر یہ سوچیں کہ یہ کتنی عملی ہیں اور آپ کو ان کی قدر و قیمت کا اندازہ ہو جائے گا۔

حَل: یہ ذاتی سامان جیسا کہ میک اپ وغیرہ چھپانے کے لیے بہترین ہیں اور اِس لیے بھی اچھی ہیں کہ یہ آپ کو سکون سے بیٹھ کر اپنے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع دیتی ہیں۔

۸. روشنیوں کو بہت پیچیدہ بنا دینا

ہم ایک سونے کے کمرے کی بات کر رہے ہیں کسی ڈسکو کی نہیں۔ تو آپ کی روشنیاں کبھی بھی اتنی تیز نہیں ہونا چاہئیں کہ آپ سکون سے سو ہی نہ سکیں۔

حَل: مرکزی روشنی پر انحصار کریں اور آرام دہ سائیڈ لیمپ لگائیں۔

۹. بہت سے رنگ استعمال کرنے کی کوشش کرنا

ہم جانتے ہیں کہ آپ میں سے کچھ رنگوں کے ساتھ تجربات کرنا پسند کرتے ہیں ( اور ہمیں آپ کے جذبات کی قدر ہے ) مگر آپ کی خواب گاہ کو کچھ سادہ اور پرسکون نظر آنا چاہیے۔ ہمارا یقین کریں! 

حَل: سماجی جگہوں پر شوخ رنگ اچھے لگتے ہیں مگر آپ کو کمرے میں داخل ہوتے ہی سکون و اطمینان محسوس کرنا چاہیے، جو کہ شوخ سرخ دیواریں آپ کو نہیں دے سکتیں۔

۱۰. ڈیسک نہ لگانا

اگر آپ گھر میں کام کرنے کی جگہ چاہتے ہیں مگر ڈھونڈ نہیں پا رہے تو اپنے بیڈروم کے بارے میں سوچیں۔

حَل: ایک چھوٹا سا ڈیسک نہ صرف دیکھنے میں شاندار لگے گا بلکہ ضرورت کے وقت ڈریسنگ ٹیبل کا کام بھی دے گا۔ ذرا سوچیں آپ تازہ دم ہو کر اٹھتے ہی کام شروع کر سکیں گے۔ 

خواب گاہ کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: چھوٹے بیڈ روم کی سجاوٹ: ۹ بہترین تجاویز۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista