گھروں میں کی جانے والی پلمبنگ کی عام 7 غلطیاں

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Baños de estilo mediterráneo
Loading admin actions …

ہم میں سے کون ایسا ہو گا جس کو پلمبنگ کے مسائل کا کچھ نہ کچھ علم نہ ہو؟ اپنا ہاتھ کھڑا کریں اگر کبھی آپ کا سامنا ایک بھرے ہوئے سنک، ایک ٹپکتے ہوئے نلکے یا صحیح طریقے سے کام نہ کرتے ٹوائلٹ سے ہوا ہو۔

مگر یاد رکھیں، ایسی مشکلات میں پلمبر کو فون کر کے مدد مانگنا اور بات ہے، اور خود سے مسائل پیدا کرنا ایک الگ بات ہے۔ جی ہاں! کئی مرتبہ لوگ خود ہی پلمبنگ کے مسائل کی وجہ ہوتے ہیں۔ اور اُنہیں اِس بات کا تب تک اندازہ نہیں ہوتا جب تک بہت دیر نہ ہو جائے۔ ( مثال کے طور پر جب تک پورا فرش پانی سے بھر نہ جائے! ) تو اگر آپ مصیبت میں نہیں پھنسنا چاھتے تو آپ کو پلمبنگ کی ان سات غلطیوں سے بچنا ہو گا۔

۱. بہت زیادہ تنصیب کردہٍ اشیاء

گھر میں ہونے والے پلمبنگ کے مسائل کی ایک بڑی وجہ بہت زیادہ تنصیب کردہٍ پلمبنگ کے سامان کا ھونا ہے۔ اگر آپ کو اپنے گھر میں پانی کے کم پریشر کا سامنا ہے تو مزید تنصیب کردہ اشیاء لگانے سے آپ کے مسئلے میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

زیادہ تر پر ہجوم رہائش گاہوں میں پانی کا پریشر کم ہوتا ہے۔ اور ایسا ہونے پر آپ کو اپنے گھر میں تنصیب کردہٍ پلمبنگ کے سامان میں کمی کرنے کی ضرورت ہے، اگر آپ کو یہ یقین نہیں ہے کے مرکزی پانی کی فراہمی ان سب کو سنبھال سکتی ہے۔

۲. پائپوں تک مشکل رسائی

Drummonds Case Study: Loz Feliz Retreat, California homify Baños de estilo mediterráneo

بہت سے گھروں کے مالک سنک کے پائپوں کے گرد خالی جگہ نہیں چھوڑتے، جس کی وجہ سے بند پائپ صاف کرنا خاصا مشکل کام بن جاتا ہے اگر یہ صفائی کے پائپ نہ ہوں یا ان تک رسائی ممکن نہ ہو تو ایک بند پائپ کو ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو سارا نظام اکھاڑنا پرے گا۔

اسی وجہ سے صفائی والے پائپوں کے گرد جگہ چھوڑنا لازمی ہے۔

۳. زیادہ جگہ کا نہ ھونا

Beautiful Classic Bathroom homify Baños de estilo clásico bathroom,bath,classic,freestanding bathtub,ensuite,traditional,bathroom furniture

یہ سچ ہے کے بہت سے گھروں کے مالک وقت سے پہلے پلمبنگ کے نظام کے بارے میں نہیں سوچتے۔ جس کے نتیجے میں وہ پلمبنگ کے اوزاروں اور تنصیب کردہ اشیاء کے درمیان خالی جگہ رکھنا بھول جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر باتھ ٹب ٹوائلٹ کے نزدیک رکھ دینے سے ان دونوں کا استعمال غیر آرام دہ ہو گا۔ اور ہم یہ تو کہہ ہی سکتے ہیں کہ آخر میں اِس کا نتیجہ برا نکلے گا۔

۴. پانی کی نکاسی کے راستے میں نامناسب مواد پھینک دینا

بہت سے لوگ بلا سوچ سمجھے نکاسی کے راستے میں کچھ بھی پھینک دیتے ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کے یہ سب کچھ آسانی سے پانی میں جذب ہو جائے گا۔ اب ہوتا یہ ہے کے آخر میں وہ پلمبر کو بلا رہے ہوتے ہیں کیوں کہ سنک بند ہو چکا ہوتا ہے۔

تعمیراتی سامان سخت ہوتا ہے اور نکاسی کا رستہ بند کر دیتا ہے۔ بدقستمی سے نکاسی کی صفائی کا نظام اِس کو نکال نہیں سکتا۔ 

تعمیراتی سامان اور فالتو اشیاء کو کچن یا باورچی خانے کے نکاسی کے راستے میں بہانے کے بجائے اس سے نمٹنے کا کوئی بہتر طریقہ ڈھونڈیں۔

۵. ٹوائلٹ میں نا مناسب اشیاء بہا دینا

حالانکہ کھلونے اور دوسری عجیب و غریب اشیاء ٹوائلٹ سے دور رکھنا ہی سمجھداری کی بات ہے ، پِھر بھی بہت سے پلمبروں کو یہ مسائل حَل کرنے کے لیے گھروں میں بلایا جاتا ہے۔ عام طور پر ایسا ان گھروں میں ہوتا ہے جہاں بچے زیادہ ہوں۔ 

مگر ظاہر ہے نامناسب اشیاء کا مطلب ایک کھلونے اور گڑیا کے علاوہ بھی بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ اتنا یاد رکھیں کے اگر آپ کوئی نامناسب شے فلش میں بہائیں گے تو وہ پھنس بھی سکتی ہے اور پِھر پورے ٹوائلٹ کو اکھاڑے بغیر اسے نکالنا ممکن نہ ہو گا۔

۶. ٹپکتے ہوئے نلکے کے دستے پر زور لگانا

Single lever kitchen mixer Eloïse HORUS Cocinas de estilo clásico

پلمبنگ کے مسئلوں کی ایک وجہ بےصبری بھی ہے۔ جیسا کہ نلکا بند کرنے کی کوشش میں اس کا دستہ ہی توڑ ڈالنا ایک عام غلطی ہے۔

اگر آپ کا نلکا ٹپک رہا ہے تو نلکے پر زور لگانے سے وہ بند نہیں ہو جائے گا۔ آپ کو طاقت کی نہیں، مطلقہ علم اور موزون ہنر کی ضرورت ہے۔

ٹپکتے ہوئے نلکے کو ٹھیک کرنے کے لیے بہتر ہے کے آپ ماہر کو بلائیں نا کہ بیوقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دستہ ہی توڑ ڈالیں، جو زیادہ بڑا مسئلہ بن جائے گا۔

۷. خود سے یہ مسائل حَل کرنے کی کوشش کرنا جبکہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے

شاید آپ کو ہر چیز اُکھاڑ کر مسئلے کی تہہ میں جانے میں مزہ آتا ہو، یاد رکھیں کہ سب کچھ واپس جوڑنا اتنا آسَان نہ ہو گا۔ خاص طور سے تب جب آپ کو اِس کام کا صحیح اندازہ نہ ہو۔

اگر آپ کا گھر کو بہتر بنانے کا ہنر پلمبنگ کے کام کو نہیں سنبھال سکتا، تو کبھی پلمبنگ کا سامان اکھاڑنے کی کوشش نہ کریں۔ اور اگر آپ چھوٹے موٹے مسئلے خود حَل کر سکتے ہیں، تو بھی سامان اکھیڑنے سے پہلے ایک فوٹو ضرور کھینچ لیں تا کہ آپ کو معلوم ہو کے کونسا ٹُکْڑا کہاں لگے گا۔ اِس طرح آپ شاید آخر میں اپنی کچھ رقم بچا لیں۔

اب خود سے کرنے والے ایسے کام دیکھئے جو ہر انسان کر سکتا ہے: کم قیمت میں گھر کو بہتر بنانے کی تجاویز۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista