ایک پرانے گھر کی تعمیر نو اور تزين و آرايش کے مختلف مراحل

Amjad Ali Amjad Ali
homify
Loading admin actions …

homify آج آپکو ایک پرانے گھرکے تزين و آرايش کے مختلف مراحل کی سیرکرايگا۔ بہتر سے بہترین تعمیرشدہ گھر میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ ترمیم و اضافہ اور تزین و آرايش کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرمت اور دیکھ بھال کی سرگرمیاں قلیل لمدت اور کم خرچ ہوتی ہیں جبکہ کثیرلمدت اور بنیادی تبدیلیوں کے ليے زیادہ وقت، توجہ اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے

صاف، روشن اور منظم

اس گھرکے نيے مالک نے کافی محنت اورتوجہ کے بعد 28 سالہ پرانے تعمیرکوجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کردیا ہے۔ اس دور کے مطابق بلند وبالا چھتوں کو روشنی کے مناسب انتظام اور رنگوں کے امتزاج سے جدید اندازمیں ترتیب دیاگیا ہے۔ جبکہ جدید فرنیچرکبساتھ ني کھڑکیوں پر نيے شیشوں کی تنصیب مزید خوبصورتی کا باعث ہیں۔

زمانے اور موسموں کا دست برد

یہ اس 28 سالہ پرانے گھر کی موجودہ حالت ہے۔ جوسالوں کی موسمیاتی تبدیلیوں اور زمانے کی بے رخی سے کسی اجڑے کلیسا کی مانند اداس کھڑا ہے۔ پلستراترنے، درز پڑنے اورکھڑکیوں کے شیشے اکھڑنے کی وجہ سے اب اسے گرم یا ٹھنڈا رکھنے کے دوران توانايی کابے تحاشا ضیاع ہوگا۔ اور بارشوں کے موسم میں ٹپکنے کے امکانات بھی ہیں۔

تعمیرنو اور جدت طرازی کے بعد

بیرونی دیواروں پرتوانایی بچانے والے میٹیریل سےخوبصورت پلستر اور رنگ وروغن کیا گیا ہے۔ دراڑوں اور درزوں کی ازسرنو مرمت کی گي ہے۔ اور کھڑکیوں اور شیشوں کی جدیدطرز پر ازسرنوتنصیب کی گيی ہے۔ اب اس مکان میں جدید رجحانات کے مطابق جان دار تبدیلیاں آگيی ہیں۔ 

انداز اور تعمیر کی بوسیدگی

دیواروں کے رنگ پر جمی میل کچیل سے صاف واضح ہے کہ گھر کا یہ گوشہ زمانے کے دست برد اور بے مروتی کا شکار ہے۔ گرد و غبار اور متروک شدہ طرز تعمیر نے رہی سہی کسربھی پوری کرلی ہے۔ جسکی تجدید نو اور بعمیرنو کے ليے ماہر کاریگر اور معماروں کی ضرورت ہے۔

درون خانہ کی حالت تعمیر نو کے بعد

تازہ رنگ وروغن، روشنیوں کے متناسب انتظام اور فرنیچر کی جدت طرازی کے بعد وہی پرانا درون خانہ اب کسی پوش بنگلے کا منظرپیش کررہا ہے۔ پچھلی تصویر کے برعکس تعمیر نو کے بعد اب کچن واضح طور پر اور شاندار انداز میں نمایاں نظرآرہا ہے۔ جدید طریقوں اور فرنیچرکی مدد سے احاطہ کی کافی بچت ہوگيی ہے جہاں ٹی وی لاونج اور وسیع کوریڈور کے ليے بھی جگہ دستیاب ہوگيی ہے۔

تعمیراتی غلطیاں جو کبھی ایک رجحان تھا

اس تصویر میں گھر کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے جو دوسری منزل کی طرف سیڑھیوں کے ليے مخصوص ہے۔ سیڑھیوں کو کمرے کے درمیان میں نصب کرکہ ایک بڑے احاطے کو غیرضروری طور پرضایع کردیا گیا ہے۔ دور جدید کے معمار کی نظر میں یہ ایک بڑی تعمیراتی غلطی ہے۔ یہ سیڑھیاں خطرناک اور غیرمحفوظ بھی ہیں۔

سمجھدارمنصوبہ بندی

کھڑکیوں اور دروازوں کی ازسر نو تنصیب کی گيی ہے اور سیڑھیوں کو کمرے کے کونے میں نصب کرکہ ضایع شدہ احاطہ کو واگزار کرایا گیا ہے۔ اب یہ سیڑھیاں محفوظ ہیں اور مضبوط کنکریٹ سے بنايی گيی ہیں۔ تازہ رنگ وروغن کے بعد چمک دمک بھی دیدنی ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista