اپنے گھر کے دالان کو سجانے کے ۱۰ کامیاب اور خوبصورت آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
House of Nishimikuni, arbol arbol Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo moderno
Loading admin actions …

دالان کسی بھی گھر کا بنیادی حصہ ہے جو کہ گھر کو اور اسکی  اندرونی و بیرونی حالت کو نمایاں کرتا ہے۔ کسی بھی گھر کی صٖفائی اسکی بناوٹ اور رنگوں کا انتخاب دالان کو دیکھ کر کیا جاسکتا ہے کہ صاحب خانہ کا ذوق کیسا ہے۔ اور وہ گھر کی بناوٹ اور آرائش میں کس حد تک دلچسپی لیتے ہیں۔ ہر گھر میں دالان مختلف حساب کے ہوتے ہیں، کہیں بڑے اور کہیں چھوٹے۔ اب ہ رہنے والے پر منحصر ہے کہ اس حصے کو کس طرح نمایاں کرے کہ وہ نہ صرف وسیع اور کشادہ نظر آئے بلکہ اسکی سجاوٹ بھی آنکھوں کو اچھی محسوس ہو۔ بلکہ اسکی اسکی تزئین و آرائش بھی ایسی ہو کہ آنے والے مہمان پر اسکا اچھا اثر پڑے اور صاحب خانہ کے گھر کے معاملے میں انکی پسند، ناپسند کا معیار بھی نمایاں ہوسکے۔ ویسے تو یہ کام ایک اچھے معمار کا ہونا چاہئے لیکن اس مراسلے کو پڑھنے کے بعد آپ بھی اس قابل ہو جائینگے، تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ایک اچھے گھر کے دالان کو کیسا ہونا چاہئے!

۱۔ سفید رنگ میں

دیواروں پر کیا گیا ہلکے رنگ کا پینٹ سفید دروازوں کے ساتھ چھوٹے دالان کو نمایاں کرتا ہے، ساتھ میں بڑی فریم میں تصویر اور ایک شیلف کے ساتھ چھوٹا شیشہ اسکو سادہ اور پروقار بنا رہا ہے۔

۲۔ سر سبز

کتھئی رنگ کا ماربل کا فرش اور اسی رنگ کے دروازے اور دیواروں پر بھی ہلکا رنگ اور سامنے کی طرف دو دیوار گیر شیشے جوکہ شوکیس نما ہیں جوکہ مچھلی گھر کی طرح پانی سے بھرے ہوئے ہوں اور اسکے اندر پتھر اور ہری بھری بیلیں لگا کر انکی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

۳۔ سادگی

اس دالان میں ہلکے رنگ کی ٹائلوں کا فرش اسے کافی روشن دکھا رہا ہے اور اسکے آمنے سامنے چوڑے لکڑی کے دروازوں کے علاوہ پلاسٹک یا شیشے کے دروازے اندر چوڑی جگہ چھوڑ کر گہرے اور ہلکے نیلے رنگ کے لگائے گئے ہیں اور ان پر ایک طرف تھوڑی کچی زمین رکھی گئی ہے غالباََ صاحب خانہ ان پر کچھ اگانے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔

۴۔ دلکش

کسی بڑے گھر یا بنگلے کا دالان جہاں سفید اور سرمئی رنگ کے امتزاج کے اندر اسٹیل کی ریلینگ کے ساتھ نیچے جاتی سیڑھیاں اور اوپر کہیں گملے اور ان پر لگے نازک سے پودے اور دیوار پر آویزاں تصاویر دالان کے فرش پر ہلکے رنگ کی ٹائلیں اسکی جدت میں اضافہ کرتی ہیں۔

۵۔ شاندار اور انوکھا

ایک وسیع اور جدید دالان جس میں دیوان خانے اور کھانے کے کمرے کی سہولت پیدا کرنے کے بعد ایک حصے کو تین گلدان نما آرائشی اشیاء کے ساتھ دالان کی خصوصی سکل دے دی گئی ہے۔

۶۔ تنگ لیکن خوبصورت

اس دالان کو قدیم اور جدید دور کا رنگ دیا گیا ہے۔ دیوار پر نصب مختلف سائز کے پتھر اور چھت پر نصب چھوٹے بلب جس کی روشنی میں دالان کا رنگ مدھم نظر آتا ہے۔ فرش پر لگے پتھر بھی اسکو نیا رنگ دے رہے ہیں۔ آگے کی طرف دیوار پر جگہ رکھ کر شیشہ لگا دیا گیا ہے اور اندر مختلف طرح کی گھڑیاں اور سجاوٹ کی اشیاء سے الماری کو سجا دیا گیا ہے۔

۷۔ لمبائی میں حسن

دالان کے اندر داخل ہونے سے پہلے کونے میں رکھا گملا جس پر خوبصورت سفید یا ہلکے گلابی پھول اچھی استقبال کرنے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ہلکے زرد رنگ کا فرش جسے چھت پر لگی روشنی کی چمک اچھی رح منور کر رہی ہے۔ ایک طرف لکڑی کی دیوار گیر الماری، دیککھنے والے کو متاثر کر دیتی ہے۔

۸۔ سفید اور سیاہ

سفید رنگ کی دیواروں اور روشنی سے مزین یہ دالان جس پر سیاہ اور سفید ڈیزائن والا فرز بڑا اجلا ماحول بنا رہا ہے۔ ایک ریک میں رکھا پھولوں سے سجا گلداناور دو سیاہ فریم میں سجی تصاویر سیاہ سفید کا حسین منظر پیش کر رہا ہے۔

۹۔ لکڑی کا کمال

لکڑی کے رنگوں سے مزین اس دالان کی ٹائلیں اور دیواریں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں، ہر کمرے کی کھڑکی دالان میں کھل رہی ہیں جس سے روشنی بھی اندر آرہی ہے اور دیواروں اور دروازوں کی یکساں رنگت اس میں فرق محسوس نہیں ہونے دے رہیں ہیں۔

۱۰۔ سادہ اور نفیس

دیواروں پر نیچے اوپر بنی ہوئی درز سے آتی روشنی اندھیرے کا احساس نہیں ہونے دے رہی اور دوسری طرف گہرے کتھئی رنگ کی بنی الماریاں اپنے اندر ہر پھیلاوا سمیٹے ہوئے ہے جس سے وہ چھوٹا دالان بھی کشادہ نظر آرہا ہے۔

بالکنی کے بارے میں مزید جانیں: ۱۴ خوبصورت بالکنی اور زبردست پیش گاہیں جسے دیکھ کر آپ غش کھا جائینگے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista