17 چھوٹےباتھ رومز جنہیں آپ کو, آپ کے باتھ روم کی تزئین و آرائش کرنے سے پہلے دیکھنا چاہیئے

Namra Farman Namra Farman
Appartement industriel chic & moderne 55m2 75010 Paris, Espaces à Rêver Espaces à Rêver Baños de estilo industrial
Loading admin actions …

کیاہم، یا ہمارے گھر دن بدن چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں؟؟؟ کچھ یوں ہی محسوس ہوتا ہے۔

جیسے جیسے جگہ کی کمی شدت اختیار کر رہی ہے،نئے تعمیر شدہ اپارٹمنٹس اور گھر کئ مربع میلوں کے حساب سے چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔اور بیشتر اوقات باتھ روم ہی سب سے زیادہ اس کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ بعض اوقات کسی پانچ مربع میل سے بھی کم جگہ، جہاں بمشکل مڑنے کی جگہ ہو،پہ ٹوائلٹ، بیسن اور شاور کو ایک ہی جگہ جمع دیکھنا بھی کوئ غیر معمولی بات نہیں، یہی چیز اکثر سجاوٹ میں بھی مسئلہ کرتی ہے۔آپ کیسے کسی ایسی جگہ کو سجا سکتے ہیں جہاں آپ پورے ہی مشکل سے آتے ہوں؟؟؟ایک چھوٹے ٹوائلٹ کو درست کرنا ناممکن کام لگتا ہے،لیکن ایسا ہے نہیں۔ اپنی حوصلہ افزائ کے لئے یہ 17 غسل خانے ملاحظہ کریں اور جان کر حیران رہ جائیں کہ تھوڑی سی تدبیر کر کے آپ کیا کر سکتے ہیں…

​1۔ قدیم فرشی ٹائیلیں چمکدار نیلے رنگ کے ایک چھپاکے کے ساتھ

رنگ اور نمونے مل کر چھوٹے سے باتھ روم کو معیاری بنا دیں گے

​2۔ سیاہ اور سفید کا امتزاج

homify Baños de estilo moderno

اس یک رنگ غسل خانے میں چھوٹی سی جگہ میں سوبر لیکن سجیلا سا ارتعاش پیدا کرنے کے لئے چمکدار سیاہ ٹائیلیں اور سادہ سفید متعلقہ اشیاء استعمال ہوئیں۔

​3۔ صفائی اور روشنی سے جگہ بنائیں

ڈیزائن میں صفائی کی وجہ سے یہ غسل خانہ کشادہ لگتا ہے.پیشہ ور افراد اس کام کے بڑے ماہر ہوتے ہیں۔صاف شاور سکرین اور خشک سفید دیواروں سے کشادگی کے احساس کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

​4۔ جیو میٹرک طرز کا فرش

یہ طرز تعمیر دلچسپ لگتی ہے لیکن بہت زیادہ نہیں۔

​5۔سفید رنگ شدہ صنعتی اینٹوں کی دیوار

ہر چیز کو کشادہ سا دیکھانے کے لئے سفید رنگ کریں۔یہ کسی بھی جگہ کو کشادہ اور ہم عصر بنانے کا آزمودہ طریقہ ہے۔

​6۔ایک نئی چیز متعارف کرائیں

ایک پورے سفید غسل خانے میں سبز رنگ کا یونٹ جگہ لئے بغیر غسل خانے کو اچھا دکھا رہا ہے۔

​7۔بنیادی طور پہ ڈیزائن شدہ کرو/موڑ

یہ ضروری نہیں کہ ہر چیز کو صاف اور سیدھا رکھا جائے۔چھوٹے غسل خانے تھوڑی سی تو تخلیقیت برداشت کر سکتے ہیں۔

8۔ دو الگ الگ ماحول بنائیں

آپ کے پاس تھوڑا سی بھی جگہ اور بجٹ ہے تو اس کو بڑا دکھانے اور صحیح خاکہ بنانے کے لئے شاور اور بیسن کے درمیان ایک دیوار بنا لیں۔

​9۔ ترچھی چھت کی مدد سے ایک بالا خانہ

لکڑی کا بنا نقشہ اور مناسب رنگ ایک آرام دہ ماحول بنا رہے ہیں۔

​10۔ رنگ برنگی پردہ شدہ دیواریں

طرح دیوار پہ لگا پردہ اس کو تنگ دکھانے کے بجائے اچھی ترغیب دیتا ہے.

​11- ۔چینی مٹی سے بنی ٹائلوں کا دلچسپ استعمال

چینی مٹی سے بنے مربع اسے آرامدہ بنا رہے ہیں۔

​12۔سرمئی پردے

homify Baños de estilo clásico

اس غسل خانے کا باہر کے باغ سے بھی ایک نظری تعلق ہے۔یہ ایک اچھی چیز ہے جب تک کہ آپ کو تنہائی نہ چاہتے ہو۔

​13۔لکڑی کے فرش پہ سفید قالین

homify Baños de estilo rústico

کس نے سوچا ہو گا کہ یہ چھوٹی سی چٹائی اتنا بڑا فرق ڈالے گی؟قیمت سے زیادہ معیار کا انتخاب کریں۔اور عقلمندی سے پیسے لگائیں۔

​14۔چھوٹے باتھ روم میں چھوٹی چیزوں کا استعمال

یہ بیسن اور شیشہ کا سیٹ وس اینڈرسن کی فلم کی ایک یاد ہے۔اور یہ کم جگہ کے شکار غسل خانوں کے لئے بہترین حل ہے۔

15۔غسل خانوں کی دیواروں پہ اچھے رنگوں کا استعمال

homify Baños de estilo mediterráneo

بیسن کے پیچھے دیواروں پہ مالٹائی اور کافی رنگ کا حسین امتزاج ہے جو کہ چمکدار جوشیلا اور ماڈرن بھی لگ رہا ہے۔

​16۔دیوار کا ڈیزائن اور شیلف پہ پڑی ٹوکری

یہ دیوار صاف اور تازہ لگتی ہے۔یونانی رنگ اور نمونے چھوٹی جگوں میں ہمیشہ اچھے لگتے ہیں۔

​17۔سرخ دیواریں

یہ وہ رنگ ہے جو غسل خانوں میں کم دکھائی دیتا ہے خاص طور پر اگر وہ چھوٹے ہوں۔ حالانکہ یہ ایسی جگوں کو ایک ہی وقت میں آرام دہ اور جدید دکھانے کا بہترین طریقہ ہے ، ڈیزائن کو مارے بغیر

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista