ایک دلکش غسل خانے کی تزئین و آرائش کے6 طریقے

Namra Farman Namra Farman
homify Baños de estilo moderno
Loading admin actions …

آپ کا غسل خانہ آپ کی ضرورت کی جگہ سے زیادہ اور بہت کچھ ہو سکتا ہے، اگر آپ اس میں کچھ شاندار ڈیزائینوں کا اضافہ کر دیں۔ غسل خانے ڈیزائین کرنے والی لوگ اس کو بہت آسان دکھاتے ہیں لیکن ہم نے آپ کے لیے کچھ ایسی ترکیبیں ڈھونڈی ہیں جس سے آپ کا باتھ روم بے حد شاندار بن سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے باتھ روم پر کچھ کام کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ تراکیب پڑھے بغیر بالکل آگے مت بڑھئیے گا!

1۔ شیشوں کا کھلے دل سے استعمال

homify Baños de estilo moderno

غسل خانے میں شیشوں کا استعمال نہ صرف کار آمد ہے بلکہ یہ باتھ روم کے سٹائیل میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ شیشوں کے استعمال سے آپ کسی بھی جگہ کو اس سے دو گنا دکھا سکتے ہیں۔ یہ ایسی چیز ہے جس میں سائیز سے بے حد فرق پڑتا ہے، جتنا بڑا شیشہ ہو گا، اس کا اثر بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا۔

2۔ قدرتی لکڑی کا استعمال

ذرا سی قدرتی لکڑی کے استعمال سے چھوٹا سا باتھ روم بھی بے حد دلکش بن سکتا ہے۔ ہم صرف باتھ روم کی سیٹ کی بات نہیں کر رہےبلکہ لکڑی کے فرش سے غسل خانے کو خوبصورت بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں

3۔ شیلفوں کا استعمال

آپ کے غسل خانے کو باقی تمام کمروں کی طرح سامان رکھنے کی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور پر جب یہ سوچا جائے کہ تولیے اور ٹشو پیپر کافی جگہ لے لیتے ہیں۔ کھلی شیلفیں آپ کو موقع دیتی ہیں کہ آپ اپنی خوبصورت اشیا کا مضاہرہ کر سکیں اور اگر آپ کی پاس رنگ برنگے تولیے ہیں تو یہ اور بھی عمدہ بات ہے

4۔ شاندار بیسن

ہر غسل خانے میں بیسن کا ہونا لازمی ہے لیکن ضروری نہیں کہ آپ اپنے پیسے عام اور روایتی بیسن پر ہی خرچ کریں۔ اگر آپ تھوڑے سے زیادہ پیسے خرچ کر سکتے ہیں تو اپنے غسل خانے میں ایک عمدہ اور دلکش بیسن لگانے سے بہتر اور کوئی خیال نہیں ہے۔  اس تصویر کو دیکھئے بیسن کس قدر عمدہ لگ رہا ہے

5۔ بے ترتیبی چھپائیے

Remodelación Vivienda Baño, info8385 info8385 Baños de estilo moderno Lavabos

غسل خانے میں بہت محنت کرنے کے بعد بھی بے ترتیبی بر قرار رہتی ہے۔ اس کا ایک آسان حل بیسن کے ساتھ ایک سامان رکھنے کی شئلف لگا کر کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے باتھ روم کو جدید، تازہ اور روشن بنائے گا

6۔ دیواد کے ساتھ ذخیرہ اندوزی

Baños, Opiusly Opiusly Baños de estilo moderno Almacenamiento

باتھ روم میں بکھراہوا سامان گروہوں کی تعداد میں پیدا ہوتا دکھائی دیتا ہے لیکن یہ مسئلہ واش روم میں چھوٹی سی الماری رکھ کر بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ساری بدنما چیزیں اس میں رکھیں نظر سے دور،اور بیسن کے پاس کی جگہ کو صاف رکھنے کی کوشش کریں اور اس سے آپ کا پورا واش روم جدید،تازہ اور چمکدار دکھائی دے گا۔۔۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista