آپ کے کچن کی دیواروں کے لیے دس نا قابل یقین تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
soul kithcen , Lepistes Seramik Atölyesi Lepistes Seramik Atölyesi Cocinas de estilo mediterráneo
Loading admin actions …

ایک نئے باورچی خانے کو بنانا دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہو سکتا ہے۔اپنے خوابوں کا کچن بنانے کے لیے سب سے مشکل کائنٹر اور فرش کی ٹائلز کو منتخب کرنا ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ بھول جاتے ہیں یا نظر انداز کر دیتے ہیں کچن کی دیواروں کو اور یہ سوچتے ہیں کہ کائونٹر اور کیبن کافی ہو جائیں گے۔آپ کے باورچی خانے میں ایک خوبصورت دیوار آپ کے کچن کی جگہ کو چمکا دے گی اور جگہ کو مرکزی بنا دے گی۔

ذیل میں آپ کے کچن کی دیواروں کی آرائش کے
لیے دس  بہترین تجاویز ہیں جو آپ کے کچن کو ایسا بنا دے گی کہ ہر کوئی رشک کرے گا۔ کچن  گھر کا دل ہوتا ہے تو پھر کیوں نہ یہاں زیادہ وقت گزارنے کی وجہ خود کو دیں۔

1۔ ٹائلز سے رنگ بھرنا

Metamorfoza domu w Bieszczadach, deco chata deco chata Cocinas de estilo rural

ایک روایتی جھلک ایک ہی قسم کی ٹائل سے آ سکتی ہے یا پھر چھوٹے مختلف رنگوں کی ایک سی جھلک والی ٹائلز کی ترکیب کے ساتھ آ سکتی ہے۔ یہ تصور کیوں نہیں کرتے ہیں کہ مکمل طور منفرد اور خوبصورت ٹائلز کا مجموعہ ہو جو پانی  سے باہر ہو۔ انتخابی ٹائلز کی جھلک کا بہترین حصہ یہ ہے کہ اپ کوئی بھی رنگ ،وضع اور شکل کی ٹائلز جو آپ کو پسند ہوں منتخب کر سکتے ہیں۔ اس رویتی کچن/باورچی خانے کی خصوصیات رنگا رنگ کام دونوں بہت منفرد ہیں اور جگی کی مناسبت سے موزوں بھی ہیں۔

اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں

2۔ سوچ کے محدود دائرے سے باہر نکلیں

اگر آپ کے پاس بڑی خالی دیوار یے تو ضروری نہیں کہ آپ اس پوری دیوار کو کسی نہ کسی چیز سے بھر دیں۔ یہاں موقع ہے آپ کے لیے اپنے کچن/باورچی خانے کو بہت زیادہ اشیاء استعمال کیے بغیر  منفرد انداز سے سجائیں۔ یہ فنکارانہ جھلک جس میں بھوتی رنگ کی ٹائلز استعمال ہوئی ہیں جنھوں نے دیوار کی ساری جگہ کو نہیں چھپایا بلکہ رینگنے سے انداز میں لگی ہیں۔کمرے کے دوسرے حصوں کو چھوڑتے ہوئے ایسا لگتا دیوار ٹوٹ رہی ہے۔ یہ شامل کرتا ہے کردار اور دلکشی اس سادہ سے کچن میں بغیرکسی زیادہ کوشش کے۔

3۔ اپنی مرضی کا ڈیزائن بنانا

کون کہتا ہے کہ آپ کا ڈیزائن روایتی  اصول اور قواعد کے مطابق ہو جو ڈیزائن دکانوں میں آتے ہیں۔اپنی محدود سوچ سے باہر نکل کے دیکھیں اور اپنے باورچی خانے کے لیے ناقابل یقین ڈیزائن بنائیں۔ اس خوبصورت سورج مکھی کے پھول کا ڈیزائن اس جگہ کو الگ بنا دیتا ہے اور یہ بہت عام نہیں ہے۔ یہ مکمل ہونے کے لیے بہت سا وقت اور کوشش لیتا ہے لیکن آپ اسطرح کا ڈیزائن کسی دوسرے گھر میں نہیں دیکھیں گے۔اپنے خود کے بنائے ڈیزائن استعمال کریں یا پھر کسی فنکار کی مدد لیں اپنی پسند کا ڈیزائن بنوانے میں اسکے لا متناہی امکانات ہیں۔

4۔ بے مثال سفید

Dworek Mennonicki 1880 r , PROJEKT MB PROJEKT MB Cocinas de estilo clásico

اپکے کچن/باورچی خانےکی شاندار اور روایتی دکھاوٹ کے لیے آپ ان زمین دوز ٹائلز کا استعمال کر سکتے ہیں جو ان دنوں عام ہیں۔ اس کچن کی خوبصورتی میں زمین دوز ٹائلز اضافہ کرتی ہیں سفید خانوں کے ساتھ مل کر۔ ٹائلز کی چمک خانوں/کیبن کی دھندلاھٹ کو مجموعی طور پر تمام جگہ سےتوجہ ہٹائے بغیرختم کر دیتی ہے۔ کچن میں اوپر لگا سرمئی وال پیپر روایتی رنگ اور ساخت میں اچھی تبدیلی ہے۔ یہ کچن روشن اور پرکشش محسوس ہوتا ہےاچھی پائیدار اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے خوبصورت جگہ بنانے کے لیے

5۔ روایتی ماحول

Une Villa Qui a des Inspirations Italienne: Toscane, dmesure dmesure Cocinas de estilo mediterráneo

پتھر اور /یا اینٹ ان لوگوں کے لیے بہترین عناصر ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کا کچن/باورچی خانہ زیادہ روایتی محسوس ہو۔ان عناصر کا الگ یا پھر ایک ساتھ استعمال گھر جیسا احساس کراتا ہے اور اسے شامل کرنا آسان ہوتا ہے۔ اس بڑے کچن میں بڑے غیرجانبدارانہ رنگ کے پتھروں والی دیوار اور مختلف رنگوں والی اینٹوں کا مہراب کی جگہ میں استعمال اسے دلکش بناتا ہے۔حتمی نتیجے میں کچن بالکل اٹالین طرز کا نظر آتا ہے اورمیز کے گرد لوگ اکٹھے ہونا چاہتے ہیں اور کھانا چاہتے ہیں

6۔ پتھر کی دیوار کی جدید صورت

اوپر ہم نے روایتی اور دیہاتی دکھاوٹ والے پتھروں کے بارے میں بات کی لیکن آپ اپنے جدید طرز کے گھروں میں بھی پتھر استعمال کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے کچن اور دیوار کی آرائش کا سوچتے ہیں تو کچھ اصول ہیں جو مضبوط ڈیزائن،لچکدار لائن،ہلکے رنگ اور کچن کو ایک شکل دینے کے لیے ہیں۔ اس کچنکی خصوصیات میں سفید نفیس خانے/کیبن ہلکے رنگ کیلکری والا فرش اور ہلکے رنگ کے گول اور چوکور پتھر والی دیوار شامل ہے۔مختلف شکل کی ہموار اور نفیس دیوار بنانے کے لیے مختلف شکل اور سائز کے پتھر جگہ کو اس قدرتی عنصر کو جدید طرز کا بنا دے گا۔

7۔ ان کے لیے جو خود نہیں کر سکتے

اگر آپ تخلیقی قسم کے ہیں اور آپ کی شدید خواہش ہے دیوار پر لگی سینری کو بدلنے کی۔اپنے کچن کی ایک دیوار پر ڈیزائن چونےوالے رنگ سے بنا سکتے ہیں اور یہ بہترین طریقہ ہے اپنے کچن کی آرائش کا۔ چونے والا رنگ آپ کو یہ صلاحیت فراہم کرتا  ہے کہ آپ جب چاہیں چاک کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن بدل لیں۔ آپ اسے اس لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ اس پر جو سامان  ضرورت ہے اس کی لسٹ لکھ لیں اور اس پر آپ کھانے کی ترکیب اسانی سے لکھ سکتے ہیں جو آپ کچن میں بنا رہے ہوں۔اپ کبھی بھی بور نہیں ہونگے اگر آپ کے کچن میں ایک حصہ ہےجو آپ ڈرائینگ کے لیے آپ استعمال کر سکتی ہیں۔

8۔ ڈی کالز کے نئے وال پیپرز

homify Cocinas de estilo mediterráneo

ڈیکالز دیواریں جدید ترین ہیں اور یی زیادہ شاندار لگتی ہیں دوسری کے مقابلے میں۔ اگر آپ کو کوئی سخت چیز نہیں پسند یا پھر آپ کرائے کی بگہ لے رہے ہیں اور اس میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تو آپ کے لیے ڈیکال  بہترین ہے۔ یہ آسانی سے اتر جانے ہیں اور مختلف ڈیزائنز اور سٹائل میں ملتے ہیں۔ آپ اپنی پسند کا ڈیزائن بنوا کر پرنٹ نکلوا سکتے ہیں۔ اب یہ ایک بہترین تجویز ہے جو آپکے گھر آنے والوں کو حیران کو دے گی۔

9۔ لکڑی کا کچن

لکڑی عام طور پر آخری مواد ہے جو لوگ کچن میں استعمال کرنے کا سوچتے ہیں اور اسکے علاوہ کیبن/چھوٹی الماری میں بھی۔ تاہم لکڑی پرانے وقتوں سے استعمال ہو رہی ہے اور یہ آپکے کچن میں شاندار لگتی ہے۔ لکڑی کا چوکھٹا اب مکمل طور پر بند ہوتا ہے اس لیے اس میں نمی اور چکنائی اندر  نہیں جاسکتی اور گندگی تشکیل پاتی ہے۔اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے  اس شاندار اور قدرتی مواد کو کچن میں استعمال کرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس کچن میں استعمال ہونے والی شاندار  لکڑی کے تختوں کو دیکھیں۔ یہ ایک جدید طرز کا کیبن لگتا ہے

10۔ اپنے فن/آرٹ کو آویزاں کرنا

اپنے کچن کی دیوار کو کم سے کم محنت سے تبدیل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کچن کی خالی جگہ پر فنی کام کو آویزاں کرنا ہے۔ یہ تصویر یا پھر پینٹنگ ہو سکتی ہے۔فن کسی بھی جگہ کو روشن کر سکتا ہے۔ یہ ہلکا سفید کچن زیادہ دلکش نہیں لیکن اگر اس میں ایک منفرد اور خوبصورت فنی/آرٹ کو شامل کر دیا جائے اس سے جگہ میں تجدید ہو جاتی ہے۔ مختلف رنگوں اور خا صیت والی تصاویر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اور اس سب کے لیے آپ کو دیوار میں ایک کیل لگانا پڑے گا۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista