15 وہ چھپی ہوئی جگہیں جنہیں صاف کرنا ضروری ہے

Farheen Farheen
Ergoforge line, Coltellerie Sanelli Coltellerie Sanelli Espacios
Loading admin actions …

آپ کو اکثر لگتا ہوگا کہ آپ صفائی کے بارے میں پاگل ہیں، خدا گواہ ہے ہم ہیں بھی۔لیکن آپ کو اس میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کے گھر میں کچھ چیزیں اور جگہیں ایسی ہیں جن کو روز صاف کرنے کی ضرورت ہے لیکن لگاتار نظر انداز ہورہیں ہیں۔

ہم ابھی تک حیران ہیں کہ کس طرح ہم روز ان کو نظر انداز کر رہے ہیں اور اگر اسکا اندازہ کسی  پیشہ ور کو ہوجائے تووہ کتنا خوفزدہ ہو اس بارے میں ہم صرف سوچ سکتے ہیں۔ اس شرم سے بچنے کے لیئے آپکو کیا کرنا ہوگا آج اس آرٹیکل میں ہم آپکو بتائیں گے۔

آپکے باورچی خانے سے بیڈروم تک، صرف کچھ اشیا ہیں جن کے بارے میں آپ نے سوچا نہیں ہوگا لیکن ان پر تھوڑی سی محنت رنگ لا سکتی ہے۔۔

1۔آپکی استری

کیا کبھی غور کیا ہے کہ آپ کی استری کی سطح کتنی خراب ہوگئی ہے؟ اس پر ایک تہہ جم چکی ہے۔

نمک کے پانی کا محلول اور ایک وائر ساسر بہترین حل ہے۔

2۔باورچی خانے کی درازوں کے منتظمین

'Vivid Classic' Kitchen - drawer homify Cocinas de estilo clásico

آپ نے سوچا کہ کچن کا سامان دراز میں رکھنے سے کچن صاف ہوگیا لیکن دراز کا کیا؟

نصیحت یہ ہے کہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد جگہ کو تبدیل کرتے رہیں۔ آپ انکو ڈش واژر میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

3۔چھری رکھنے کی جگہ

واہ چھری رکھنے کی کتنی خوبصورت جگہ ہے۔ ارے اس

میں تو چھوٹے چھوٹے خانے ہیں انکو منظم رکھنے کے لیئے۔ لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ یہ خود کتنا گندا اور بوسیدہ ہے ۔ ویکیوم پکڑیے اور اس میں لگا کر اسکو فورا صاف کریں۔ اور اگر آپ یقین کرنا چاہیتے ہیں کہ میری بات درست ہے یا نہیں؟ تو ایک کاٹن بڈ پکڑیں اور اس میں گھمائیں یو ایک اسٹرا لیں۔ آپکو جواب مل جائے گا۔

4۔چھت کے پنکھوں کے بلیڈ

homify Paredes y suelos de estilo industrial Revestimientos de paredes y suelos

اگر آپ کے پنکھوں کے بلیڈ گندے ہیں تو جس وقت یہ چلیں گے اس وقت یہ آپ کے صاف کمرے کو گرد آلود کر دیں گے۔ کیا یہ کافی نہیں جو کہہ دیا گیا ہے؟

پنکھوں کو بند کریں اور ایک پرانا کپڑا لے کر ان کو اچھی طرح صاف کر دیں۔

5۔آپ کے ڈش واشر کے اندر

صرف اسلیئے کہ آپکا ڈش واشر سارے برتن دھوتا ہے تو یہ بھی صاف ہے۔ اسکو بھی صفائی کی ضرورت ہے۔ اسکو تیز درجہ حرارت پر چلائیں اندر سے سب نکال کر اور پھر سفید سرکہ ڈال کر اسکو چمکا لیں۔

6۔بیکنگ ٹرے

کس کے پاس ان بیکنگ ٹرے کے لیئے وقت جو صرف اندر رہتی ہیں۔ انکو فوائل پیپر لگایا اور اس کے بارے میں بھول گئے؟ اگر آپ انکو دیکھیں تو خود بھی خوفزدہ ہوجائیں۔

تو بس پھر سوڈے اور سرکے کا محلول بنائیں اور اس کو ساری رات اس میں بھگوئیں اور صبح اسکا کمال دیکھیں ۔

7۔لکڑی کے کٹینگ بورڈ

کچھ بورڈز میں خود سے ہی بیکٹریا کو مارنے والے سلیوشن ڈالے ہوتے ہیں یہ بہت اچھی بات ہے لیکن آپکو اس بات کا یقین کرنا ہوگا کہ سطح صاف اور شفاف ہے۔

نمک سے ملیں اور تازہ لیموں سے دھو لیں یہ نہ صرف انکو چمکا دیں گے بلکہ ان میں سے خوشبو بھی بہت اچھی آئے گی۔

8- ۔لیمپ کے شیڈز

لیمپ شیڈز تو جیسے دھول کے لیئے مقناطیسی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان پر وکیوم کی نوزل بھی نہیں جا سکتی لیکن ان کو صاف کرنا بھی ضروری ہے ایک پھائے کا گھومنے والا کپڑا لیں اس پر دو تین دفعہ چلائیں یہ اتنا ہی آسان ہے۔

9۔بالوں کا برش

اگر آپ بھی برش کو بار بار صاف کرتے ہیں تو آپکو ہمارے کلب میں خوش آمدید۔۔۔ بار بار صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔  سارے بال صاف کریں اور برش کو بیکنگ سوڈے سے صاف کریں اور خشک ہونے کے لیئے رکھ دیں برش بلکل نیا ہوجائے گا۔

10۔ہیئر اسٹیٹنر

Nellie dressing table Loaf Vestidores de estilo clásico Madera Acabado en madera Accesorios y decoración

آپ کے اسٹیٹنر پر ایک تہہ جم گئی ہو گی تو اسکو سفید سرکے سے صاف کریں اور سوکھنے کے لیئے چھوڑ دیں۔

11۔آپکا زیور

Lola Rose UK Pergo Espacios comerciales Espacios comerciales

آپکے ڈیڈ اسکن سیل، پسینہ اور پرفیوم معذرت کے ساتھ، سب آپکے زیور میں جمع ہوجاتا ہے۔ ایک سستا سا سونک کلینر خرید لیں۔ آپ ان کو کسی بھی سائٹ سے لے سکتے ہیں۔ اپنی خوبصورت اور بیش قیمتی چیزوں کو بچا سکتے ہیں۔

12۔دھوپ کے چشمے

homify Vestidores de estilo ecléctico Vidrio Accesorios y decoración

اگر آپکے زیور کو صاف ہونے کی ضرورت ہے تو آپکے چشموں کو بھی ہے۔  ایک اینٹی بیکٹریل وائپ اس کے لیئے بہترین ہے خاص کر اگر اس پر آپکا سن اسکرین موسچرائز لگ گیا ہے تو۔

13۔سلائیڈنگ دروازوں کے ٹریکس

اکثر آپ کے دروازوں میں کچھ نہ کچھ پھنس جاتا ہے اس سے آپ کے دروازوں کی فعالیت بھی متاثر ہوسکتی ہے ایک کپڑے سے ان سب کو صاف کریں اور ویکیوم سے اس کو دوبارہ صاف کریں۔

14۔کپڑوں کے منتظمین

یہ صرف آپکے باورچی خانے کے دراز نہیں جن کو صاف کرنے کی ضرورت ہے بلکہ آپ کے کپڑوں کے دراز کو بھی صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکو مہینے میں ایک مرتبہ ویکیوم سے لازمی صاف کریں

15۔پردوں کی پرتیں

اگر پردوں کی پرتیں صاف کرنا مشکل لگتا ہے تو آپ کے لیئے ایک آسان حل ہے

باورچی خانے سے چمٹا لائیں اور بال باندھ کر کھڑکی کھولیں اور ہوا سے ساری گرد اڑ جائے گی جو بچ جائے اسکو چمٹے سے صاف کریں۔

مزید آئیڈیاز کے لیئے اس آئیڈیا بک پرکلک کریں۔آسان باتھ روم صاف کرنے کے طریقے 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista